اسلام آ باد ( رانا غلام قادر/ناصر چشتی )وفاقی حکومت نے سرمایہ کاری نظام کو مزید مؤثر بنانے کیلئے بورڈ آف انویسٹمنٹ(BOI) کو ایس آئی ایف سی(SIFC) میں ضم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومتی ذرا ئع کے مطا بق انضمام کا عمل وزیراعظم شہباز شریف کے 23 مئی کو متوقع دورۂ چین سے قبل مکمل کیے جانے کا امکان ہے۔یہ پیش رفت چین پاکستان اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے کے تحت سرمایہ کاری تعاون کو مزید مؤثر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔نئے ڈھانچے کے تحت ایس آئی ایف سی غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ اور سرمایہ کاری پالیسی پر عملدرآمد میں مرکزی کردار ادا کرے گی ۔ایس آئی ایف سی کو اسپیشل اکنامک زونز، ریگولیٹری اصلاحات اور سرمایہ کاری سہولت کاری کیلئے جامع روڈ میپ تیار کرنے کی ذمہ داری بھی دی گئی ہے۔ایس آئی ایف سی کی قیادت میں سرمایہ کاری کے عمل میں تیزی، ادارہ جاتی ہم آہنگی اور سرمایہ کار اعتماد میں مزید بہتری ہو گی۔ بورڈ آف انویسٹمنٹ کو ایس آئی ایف سی میں ضم کرنے کا فیصلہ سرمایہ کاری نظام کو مزید مؤثر اور مربوط بنانے کی جانب اہم پیش رفت ہے۔
اسلام آباد حکومت کا ایندھن کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین کا فیصلہ متوقع، نئے نظام کے تحت اوگرا روزانہ...
اسلام آبادوزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بینک اور مالیاتی ادارے کش لیس معیشت کو فروغ دیں، ملکی معیشت کو...
اسلام آباد خیبرپختونخوا کے پولیس افسر محمد اقبال تبدیل ؛انٹیلی جنس بیورو میں تعینات، محمد عمر ڈائریکٹر...
اسلام آباد نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹراسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان لڑکیوں کی تعلیم ،کاروبار ،ڈیجیٹل...
لاہور 400کلو چاندی چوری کیس، سابق کسٹمز کلکٹر سمیت 7 ملزمان گرفتار ۔400 کلو چاندی سرکاری تحویل سے غائب ہوئی،...
لاہور پاکستان سپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن نے ماہِ صفر 1448 ہجری کے چاند کی رویت سے متعلق پیش گوئی...
کراچی بلوچستان، فتنہ الخوارج کیخلاف آپریشن شعبان جاری، مزید 6خارجی ہلاک ،مجموعی تعداد 123ہوگئی،سیکورٹی...
کراچی نیویارک ٹائمز کے صحافی نے الزام لگایا ہے کہ نیتن یاہو سیکورٹی لیکس تحقیقات سیاسی مفاد کے تحت کرتے ہیں،...