28 ویں ترمیم کے فی الحال آثار نظر نہیں آرہے،اعظم نذیر تاڑر

17 مئی ، 2026

لاہور(کورٹ رپورٹر)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تاڑر نے کہا ہے کہ فی الحال 28 ویں ترمیم کے آثار نظر نہیں آرہے ، پارلیمنٹ میں موجود اپنے اتحادیوں سے مشاورت کریں گے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاجب بھی اتحادیوں کی طرف سے سگنل موصول ہوگا پھر رہنمائی بھی ہوگی ،ہم مخلوط حکومت میں ہیں عام قانون سازی بھی مشاورت کے بغیر نہیں کرتے تو آئینی ترمیم کیسے مشاورت کے بغیر کرسکتے ہیں ؟سارے سٹیک ہولڈر ملکر بیٹھیں گے ،کچھ ایشوز ایسے ہیں جن پر اتفاق رائے ضروری ہے ،2009 میں بھی اتفاق رائے ہوگیا تھا اب بھی کوئی قومی ڈائیلاگ ہوا تو اس پر اتفاق رائے پیدا کریں گے ،جب بھی کوئی ترمیم آئے گی پہلے پارلیمنٹ میں موجود حلیف جماعتوں سے مشاورت ہوگی،اتفاق رائے کے بغیر یہ پراسس نہیں ہوگا ، ابھی کچھ بھی واضح نہیں ہے ،ڈرافٹ بننے پر ہی ترمیم کے خدوخال واضح ہوتے ہیں ،وفاق کو چلانے کے لیے کچھ مسائل درپیش ہیں ،کچھ ایشوز بھی ایسے ہیں جن پر بات ہونی چاہیے ،نیشنل فنانس کمیشن نے بھی جو فارمولا دیا اس میں مین ایٹم بڑھتی ہوئی آبادی ہے ،ایک طرف ہم کہتے ہیں کہ دنیاکی دوڑ میں شامل ہونا ہے ،اس طرح کئی علاقائی یا صوبائی مطالبات ہیں جن میں سرائیکی صوبے کی بھی بات ہوتی ہے ،ایم کیو ایم کے ساتھ کہتے ہیں کہ مقامی حکومتوں کو مضبوط کیا جائے ،وزیر اعظم حکومت میں ہیں ،صدر دوسری بڑی جماعت سے ہیں یہ بیٹھیں گے تو مشاورت آگے بڑھے گی۔