عمان ہرمز معاملے پر امریکا اور ایران کے درمیان کشمکش میں پھنس گیا

17 مئی ، 2026

کراچی (نیوز ڈیسک) عمان ہرمز معاملے پر امریکا اور ایران کے درمیان کشمکش میں پھنس گیا۔ مسقط کی پوزیشن غیر واضح،ہرمز میں تجارتی جہازوں پر فیس کی ایرانی تجویز پر خاموشی، امریکا مخالف ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق عمان اس وقت امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی جغرافیائی سیاسی کشمکش میں پھنس گیا ہے، کیونکہ ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ خلیجی ریاست عمان کے ساتھ آبنائے ہرمز کے مستقبل کے انتظامات پر رابطہ کاری کر رہا ہے، جس میں تجارتی جہازوں پر فیس عائد کرنے اور ہر گزرنے والے جہاز سے اس کی قومی شناخت کی تفصیلات لینے کا منصوبہ بھی شامل ہے، تاہم مسقط نے اس حوالے سے کوئی واضح مؤقف اختیار نہیں کیا اور خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے جبکہ امریکا اس منصوبے کی مخالفت کر رہا ہے، ادھر اس اہم آبی گزرگاہ سے معمول کے مطابق دنیا کی سمندری تیل تجارت کا تقریباً پانچواں حصہ گزرتا ہے لیکن حالیہ صورتحال میں یہ راستہ گزشتہ دس ہفتوں سے بند ہے، جس کی وجہ فروری میں امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر ہونے والا حملہ بتایا جا رہا ہے۔