کراچی (نیوز ڈیسک) ایران جنگ تیل بحران،کچھ ممالک کی اربوں ڈالر کما ئی، کچھ کو شدید نقصان، امریکا، ناروے اور برازیل کو فائدہ،خلیجی ممالک کی برآمدات میں کمی، آمدن میں ملا جلا رجحان رہا۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق ایران کے ساتھ جنگ کے بعد پیدا ہونے والے تیل کے شدید بحران نے دنیا کی توانائی منڈی کو غیر معمولی طور پر متاثر کیا ہے، جس کے نتیجے میں تیل کی پیداوار اور ترسیل میں بڑی کمی آئی ہے اور عالمی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں، تاہم اس صورتحال سے تمام ممالک یکساں طور پر متاثر نہیں ہوئے بلکہ کچھ ممالک خاص طور پر امریکا، ناروے اور برازیل جیسے بڑے تیل برآمد کنندگان کو نمایاں فائدہ ہوا ہے کیونکہ انہوں نے روایتی طور پر خلیجی خطے سے باہر اپنی برآمدات بڑھا کر اضافی آمدن حاصل کی ہے، جبکہ خلیج فارس کے اندر واقع ممالک جیسے ایران، عراق، عمان اور دیگر کو برآمدات میں کمی کا سامنا کرنا پڑا ہے کیونکہ آبنائے ہرمز کی بندش نے ان کی ترسیل کے راستے محدود کر دیے ہیں، اگرچہ کچھ ممالک پائپ لائنوں کے ذریعے متبادل راستے استعمال کر کے نسبتاً بہتر صورتحال میں ہیں، مگر مجموعی طور پر یہ بحران عالمی معیشت پر یکساں اثر نہیں ڈال رہا اور اس نے توانائی کی نئی جغرافیائی سیاست کو جنم دیا ہے۔
کوئٹہبلوچستان میں مشترکہ آپریشن، مزید 5 دہشت گرد ہلاک،تفصیلات کے مطابق پاکستان آرمی، فرنٹیئر کور ...
اسلام آباد آڈٹ انکشافات: محکمہ ڈاک میں 63 ارب روپے کا بڑا مالیاتی تضاد سامنے آ گیا، بینک اکاؤنٹس کے غیر...
اسلام آباد آبنائے ہرمز کی بندش اور امریکی بحری ناکہ بندی کی اطلاعات پر خلیج میں کشیدگی، عالمی مارکیٹس شدید...
اسلام آباد 75 ارب کے ترقیاتی فنڈز کا مکمل ریکارڈ دستیاب نہیں، آڈٹ نے شفافیت پر سوالات اٹھا دیے۔ کابینہ...
کراچی قطر سے ایل این جی کی فراہمی کے بعد ایل این جی کنکشن پر پابندی اٹھانے پر غور کیا جارہا ہے۔ ایل این جی...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف پیر کے روز ایک روزہ دورہء قطر پر دوحہ پہنچے اور ریاستِ قطر کے امیر شیخ تمیم...
اسلام آباد مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل، شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے پیر کے روز وزیراعظم ہاؤس...
کراچی سابق سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ جنگ بندی عملی طور پر ختم ہو چکی ہے۔مصدقہ اطلاعات ہیں کہ بھارت...