کراچی(اسٹاف رپورٹر) ذی الحجہ کا چاند دیکھنے کے لیےمرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس اتوار17مئی کو دفترمحکمہ موسمیات میٹ کمپلیکس مین یونیورسٹی روڈ گلستان جوہرکراچی میں چیئرمین مرکزی رویت کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد چیئر مین کی زیر صدارت ہو گا۔ اجلاس میں رابطہ کے فرائض وزارت مذہبی اْمورپاکستان سے حافظ عبدالقدوس جبکہ فنی معاونت کے لیے محکمہ موسمیات سے ڈاکٹر حسن بیگ، محکمہ سپارکو سے شوکت اللہ خان، وزار تِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے زین العا بدین اپنی خدمات سرانجام دیں گے، پورے ملک میں زونل کمیٹیو ں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈکوارٹرز اسلام آباد، لاہور، کوئٹہ، پشاورمیں منعقد کیے جائیں گے،اجلاس میں مرکزی و زونل رؤیت ہلال کمیٹی کراچی کے جو ارکان شریک ہوں گے ان میں ہیں مولاناحافظ عبدالغفور،مولانا یسین ظفر،صاحبزادہ سید حبیب اللہ چشتی،مفتی فضل جمیل رضوی،مفتی قاری مہراللہ، مولانا عبدالمالک بروہی،مفتی علی اصغر عطاری،مفتی فیصل احمد،مفتی یوسف کشمیری،پیرسید شاہد علی جیلانی،مولانا اشرف علی، مولانا ا سد زکریا قاسمی،مفتی ضمیراحمد ساجد،مولانا عبدالرؤف مدنی اور زونل ممبران میں قاری محمد اقبال،حافظ محمدسلفی،مولانا مفتی صابر حسین،قاری نذیر احمد نعیمی و دیگر علماء کرام شریک ہوں گے، جس میں ماہ ذُوالحجہ ۷۴۴۱ھ کے چاند کی رؤیت کا فیصلہ کیا جائے گا۔
کوئٹہبلوچستان میں مشترکہ آپریشن، مزید 5 دہشت گرد ہلاک،تفصیلات کے مطابق پاکستان آرمی، فرنٹیئر کور ...
اسلام آباد آڈٹ انکشافات: محکمہ ڈاک میں 63 ارب روپے کا بڑا مالیاتی تضاد سامنے آ گیا، بینک اکاؤنٹس کے غیر...
اسلام آباد آبنائے ہرمز کی بندش اور امریکی بحری ناکہ بندی کی اطلاعات پر خلیج میں کشیدگی، عالمی مارکیٹس شدید...
اسلام آباد 75 ارب کے ترقیاتی فنڈز کا مکمل ریکارڈ دستیاب نہیں، آڈٹ نے شفافیت پر سوالات اٹھا دیے۔ کابینہ...
کراچی قطر سے ایل این جی کی فراہمی کے بعد ایل این جی کنکشن پر پابندی اٹھانے پر غور کیا جارہا ہے۔ ایل این جی...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف پیر کے روز ایک روزہ دورہء قطر پر دوحہ پہنچے اور ریاستِ قطر کے امیر شیخ تمیم...
اسلام آباد مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل، شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے پیر کے روز وزیراعظم ہاؤس...
کراچی سابق سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ جنگ بندی عملی طور پر ختم ہو چکی ہے۔مصدقہ اطلاعات ہیں کہ بھارت...