جدہ سے لاہور آنیوالی نجی ایئرلائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا

17 مئی ، 2026

لاہور ( آن لائن ) جدہ سے لاہور آنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز کے ساتھ لینڈنگ سے قبل پرندہ ٹکرا گیا۔ ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق پرندہ طیارے کے انجن نمبر ایک سے ٹکرایا جس کے بعد طیارے کی تکنیکی جانچ کے لیے اسے فوری طور پر گرائونڈ کردیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ پرواز نے بعدازاں لاہور سے کراچی کے لئے روانہ ہونا تھا تاہم صورتحال کے باعث پرواز کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی۔ پرواز نمبر 401 کو صبح 10 بجے کراچی کے لئے روانہ ہونا تھا۔ پرواز لیٹ ہونے پر لاہور ایئرپورٹ پر مسافروں نے شدید احتجاج کیا۔