کراچی(نیوزڈیسک)غزہ میں گزشتہ روز حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے کمانڈر عز الدین الحداد کی نمازِ جنازہ اور تدفین کی گئی، جنہیں ایک روز قبل اسرائیلی فضائی حملے میں شہیدکیے جانے کی تصدیق کی گئی ۔مقامی ذرائع کے مطابق، نماز جنازہ غزہ شہر کی مسجد شہداء الاقصیٰ میں ادا کی گئی، جس کے بعد ان کی میت کو سپردِ خاک کیا گیا۔ اسی حملے میں الحداد کی اہلیہ اور بیٹی بھی جاں بحق ہوئی تھیں، جن کی تدفین بھی ساتھ ہی کی گئی۔جنازے میں شرکت کے لیے درجنوں فلسطینی مسجد کے اطراف جمع ہوئے، جبکہ شرکا نے فلسطینی پرچم اور حماس کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ داخلی سکیورٹی ادارےشاباک کے تعاون سے عز الدین الحداد کو شہیدکیا گیا۔اسرائیل کے مطابق، وہ حماس کے اُن آخری اہم عسکری رہنماؤں میں شامل تھے ،جنہیں 7 اکتوبر کے حملے کا منصوبہ ساز قرار دیا جاتا ہے۔حماس ذرائع نے بھی تصدیق کی کہ الحداد جمعے کو غزہ شہر میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ پر اسرائیلی حملے میں شہید کیے گئے۔الشرق الاوسط سے گفتگو کرنے والے حماس کے تین ذرائع کے مطابق الحداد کی لاش بری طرح مسخ ہو چکی تھی، تاہم اہلِ خانہ اور قریبی ساتھیوں نے شناخت کی۔حماس رہنما باسم نعیم نے بھی ایک بیان میں الحداد کی شہادت کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ تحریک مزید قربانیاں دینے کے لیے تیار ہے۔دوسری جانب اسرائیلی ویب سائٹ واللا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی دباؤ کے باعث الحداد کو نشانہ بنانے کی کارروائی دو ہفتے تک مؤخر رکھی گئی۔رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی حکام کا ماننا ہے کہ الحداد کی شہادت کے بعد حماس کے ساتھ طاقت کا توازن تبدیل ہو سکتا ہے۔اسرائیلی اندازوں کے مطابق، عز الدین الحداد 7 اکتوبر کے بعد غزہ میں موجود حماس کی آخری بڑی عسکری شخصیات میں سے ایک تھے، جبکہ محمد عودہ کو اب بھی زندہ اہم رہنماؤں میں شمار کیا جا رہا ہے۔یاد رہے کہ اسرائیل نے جمعے کے روز اعلان کیا تھا کہ اس نے غزہ میں ایک فضائی حملے کے ذریعے عز الدین الحداد کو نشانہ بنایا، جنہیں اسرائیل نے حماس کے عسکری ونگ کا اہم کمانڈر اور 7 اکتوبر حملے کے نمایاں منصوبہ سازوں میں سے ایک قرار دیا۔یہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا جب غزہ جنگ بندی اور جنگ کے بعد کے سیاسی منصوبے سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجویز پر مذاکرات تعطل کا شکار ہیں۔اس کے ساتھ ہی اسرائیل نے ایران پر امریکا کے ساتھ مشترکہ حملوں کے خاتمے کے بعد گزشتہ پانچ ہفتوں میں غزہ پر اپنی کارروائیاں مزید تیز کر دی ہیں۔
کوئٹہبلوچستان میں مشترکہ آپریشن، مزید 5 دہشت گرد ہلاک،تفصیلات کے مطابق پاکستان آرمی، فرنٹیئر کور ...
اسلام آباد آڈٹ انکشافات: محکمہ ڈاک میں 63 ارب روپے کا بڑا مالیاتی تضاد سامنے آ گیا، بینک اکاؤنٹس کے غیر...
اسلام آباد آبنائے ہرمز کی بندش اور امریکی بحری ناکہ بندی کی اطلاعات پر خلیج میں کشیدگی، عالمی مارکیٹس شدید...
اسلام آباد 75 ارب کے ترقیاتی فنڈز کا مکمل ریکارڈ دستیاب نہیں، آڈٹ نے شفافیت پر سوالات اٹھا دیے۔ کابینہ...
کراچی قطر سے ایل این جی کی فراہمی کے بعد ایل این جی کنکشن پر پابندی اٹھانے پر غور کیا جارہا ہے۔ ایل این جی...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف پیر کے روز ایک روزہ دورہء قطر پر دوحہ پہنچے اور ریاستِ قطر کے امیر شیخ تمیم...
اسلام آباد مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل، شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے پیر کے روز وزیراعظم ہاؤس...
کراچی سابق سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ جنگ بندی عملی طور پر ختم ہو چکی ہے۔مصدقہ اطلاعات ہیں کہ بھارت...