اسلام آباد(صالح ظافر) پاکستان نے انڈس واٹر ٹریٹی سے متعلق حالیہ ثالثی فیصلے کو بھارت کی جانب سے مسترد کیے جانے کے بعد اقوام متحدہ سے رجوع کرنے پر غور شروع کر دیا ہے، تاکہ اس معاملے پر بین الاقوامی سطح پر کارروائی کی جا سکے۔ذرائع کے مطابق بھارت نے کورٹ آف آربیٹریشن کے حالیہ فیصلے کو “غیر قانونی طور پر تشکیل دیا گیا فورم” قرار دیتے ہوئے اسے مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ اس ادارے کو تسلیم نہیں کرتے اس کےکسی بھی فیصلے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے نئی دہلی میں ہفتے کے روز بیان میں کہا کہ 15 مئی کو جاری ہونے والا مبینہ “ایوارڈ” 1960 کے انڈس واٹر ٹریٹی سے متعلق پہلے فیصلے کی تشریح سے جڑا ہوا ہے، لیکن بھارت اس سے مکمل طور پر اختلاف رکھتا ہے۔ترجمان کے مطابق بھارت نے واضح کیا ہے کہ وہ اس کورٹ آف آربیٹریشن کو کبھی تسلیم نہیں کرتا اور اس کے تمام فیصلوں کو “غیر مؤثر اور غیر قانونی” سمجھتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کا انڈس واٹر ٹریٹی کو معطل رکھنے کا فیصلہ برقرار ہے۔ یاد رہے کہ یہ معاہدہ 19 ستمبر 1960 کو پاکستان اور بھارت کے درمیان طے پایا تھا، جو دریائے سندھ کے پانیوں کی تقسیم اور استعمال کو ریگولیٹ کرتا ہے۔بھارت نے مؤقف اختیار کیا کہ پاہلگام واقعے کے بعد اس نے معاہدے کو معطل کیا اور بین الاقوامی قانون کے تحت اپنے خودمختار حقوق استعمال کرتے ہوئے یہ اقدام کیا، جب تک کہ پاکستان مبینہ طور پر سرحد پار سرگرمیوں کے خاتمے کے لیے قابلِ اعتماد اور حتمی اقدامات نہیں کرتا۔بھارت کا کہنا ہے کہ کورٹ آف آربیٹریشن کی تشکیل ہی معاہدے کی شقوں کی خلاف ورزی ہے، اس لیے اس سے متعلق تمام کارروائیاں غیر قانونی ہیں۔
کوئٹہبلوچستان میں مشترکہ آپریشن، مزید 5 دہشت گرد ہلاک،تفصیلات کے مطابق پاکستان آرمی، فرنٹیئر کور ...
اسلام آباد آڈٹ انکشافات: محکمہ ڈاک میں 63 ارب روپے کا بڑا مالیاتی تضاد سامنے آ گیا، بینک اکاؤنٹس کے غیر...
اسلام آباد آبنائے ہرمز کی بندش اور امریکی بحری ناکہ بندی کی اطلاعات پر خلیج میں کشیدگی، عالمی مارکیٹس شدید...
اسلام آباد 75 ارب کے ترقیاتی فنڈز کا مکمل ریکارڈ دستیاب نہیں، آڈٹ نے شفافیت پر سوالات اٹھا دیے۔ کابینہ...
کراچی قطر سے ایل این جی کی فراہمی کے بعد ایل این جی کنکشن پر پابندی اٹھانے پر غور کیا جارہا ہے۔ ایل این جی...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف پیر کے روز ایک روزہ دورہء قطر پر دوحہ پہنچے اور ریاستِ قطر کے امیر شیخ تمیم...
اسلام آباد مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل، شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے پیر کے روز وزیراعظم ہاؤس...
کراچی سابق سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ جنگ بندی عملی طور پر ختم ہو چکی ہے۔مصدقہ اطلاعات ہیں کہ بھارت...