وزیراعظم شہباز شریف کا قطر کے وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ

19 مئی ، 2026

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر)وزیراعظم محمد شہباز شریف کا قطر کے وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی سے ٹیلیفونک رابطہ ہو اہےجبکہ شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات میں براکہ جوہری پاورپلانٹ پر ڈرون حملے کی شدید مذمت کی ہے‘ادھر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈارسے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی جبکہ اسحاق ڈارکی قطری وزیرمملکت برائے خارجہ امور محمد بن عبدالعزیز الخلیفی سے ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق شہباز شریف اورقطری وزیراعظم کی گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون اور مشرقِ وسطیٰ کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا جس میں پاکستان کی قیادت میں جاری امن کوششوں پر خصوصی توجہ مرکوز رہی۔