لاہور(خصوصی نمائندہ)وزجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ ترقی کےسفر میں سب کو ساتھ لیکر چلنا ہے ، پنجاب کے 2ہزارسے زائد دیہات کی تقدیر بدلنے جارہے ہیں۔پنجاب کلین موبلٹی کے تحت پہلے مرحلے میں 1,100الیکٹرک بسیں متعارف کرا چکا، ایک سال سے بھی کم عرصے میں 1 لاکھ 60 ہزار خاندانوں کو ہاؤسنگ سپورٹ فراہم کی جا چکی۔پینے کے صاف پانی تک رسائی مرکزی ترجیح ،2 ارب ڈالر سے زائد کے تاریخی اور غیر معمولی اربنائزیشن ڈویلپمنٹ پروگرام کا آغاز کیا،آذربائیجان کی ترقی قابل تحسین ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نے آذربائیجان کے شہر باکو میں ”ورلڈ اربن فورم“ سے تاریخی خطاب کیا اورپنجاب کے عوامی فلاحی پراجیکٹس سے آگاہ کیا۔ مریم نواز کی باکو میں انٹرنیشنل ”ورلڈ اربن فورم“ میں شرکت، آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کی طرف سے شاندار استقبال۔وزیر اعلیٰ مریم آذر بائیجان کے صدر الہام علیوف کی ریاستی مہمان ہیں۔اپنے خطاب میں وزیر اعلیٰ مریم نے مزید کہا کہ ورلڈ اربن فورم باکو کے لیڈرز سمٹ میں شرکت باعثِ اعزاز ہے۔باکو جدید شہری تبدیلی، ویژن اور عالمی رابطے کا آئینہ دار ہے۔ باکو کا تاریخی پرانا شہر پاکستان اور آذربائیجان کے مشترکہ تہذیبی رشتوں کا متبادل ہے۔ ملتان سرائے جیسے قدیم تجارتی راستے دونوں ممالک کے صدیوں پرانے عوامی روابط کے گواہ ہیں۔ میں اپنے ساتھ قائد محمد نواز شریف، وزیر اعظم شہباز شریف اور پاکستانی عوام کا سلام لائی ہوں۔ گرمجوشی سے کی گئی مہمان نوازی اور بہترین انتظامات پر حکومتِ آذربائیجان کی تہہ دل سے مشکور ہوں۔پائیدار ترقی اور ریزیلینٹ شہروں کے لیے صدر الہام علیوف کا وژن انتہائی متاثر کن ہے۔ باکو کو متحرک اور عالمی سطح پر جڑے شہر میں تبدیل کرنے پر صدر الہام علیوف کی قیادت قابلِ ستائش ہے۔
اسلام آباد وفاقی حکومت نے پیٹرول پر عائد پیٹرولیم لیوی میں 9 روپے 64 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے۔ذرائع کے...
اسلام آبادپاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے ایک اہم اجلاس میں پاکستان آنے والی بین الاقوامی ٹیلی فون...
کراچی صدرٹرمپ نے الیکشن کمیشن ارکان فارغ کر دئیے، انتخابی شفافیت پر نیا تنازع،امریکی صدر کا وسط مدتی...
اسلام آبادسپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ کسی بھی تعلیمی ادارے میں مرد عملے کی جانب سے خواتین اساتذہ کوصنفی یا...
کراچی امریکہ نے اسرائیل سے ایف 22 اسٹیلتھ طیاروں کا اسکواڈرن واپس بلا لیا۔ 12 جدید لڑاکا طیارے اسرائیل سے...
اسلام آباد پاکستان نے اسپاٹ مارکیٹ سے ایک اور ایل این جی کارگو خرید لیا۔پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے اسپاٹ...
اسلام آباد عالمی بینک نے بجلی کی ترسیلی نظام کی بہتری کیلئے پاکستان کو 37کروڑ59لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ،...
اسلام آباد وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے گندم کی قیمتوں میں تیز رفتار اضافے کا نوٹس لے لیا انکی ھدایت پر جمعہ...