وفاقی بیوروکریٹس کی گریڈ 21 سے 22 میں ترقی کیلئے ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا اجلاس ملتوی

19 مئی ، 2026

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )سینئر بیورو کر یسی کیلئے اہم خبر ہے کہ وفاقی بیوروکریٹس کی گریڈ 21 سے 22 میں ترقی  کیلئے بلائے گئےہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کے اجلاس کو آئندہ ماہ جون تک  ملتوی کر دیا گیا ہے۔ ذرائع  کے مطا بق ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ اجلاس کا مجوزہ شیڈول رواں ماہ 20 مئی تھا۔ ذرائع کے مطا بق بورڈ  کااجلاس انعقاد نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی مصروفیات کے باعث رواں ماہ ممکن نہیں ۔  اجلاس میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 7 افسران کی گریڈ 22 میں ترقی متوقع ہے۔پولیس سروس کے 5، سیکرٹریٹ گروپ کے ایک افسر کی گریڈ 22 میں ترقی متوقع ہے۔ان لینڈ ریونیو سروس اور انفارمیشن گروپ کے ایک ایک افسر کی ترقی متوقع ہے۔