اسلام آباد( جنگ نیوز)سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک سعودی دفاعی تعاون کو علاقائی تنازع سے جوڑنا حقائق کے منافی ہے، مغربی خبر رساں ادارے رائٹرز کی جانب سے سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں اور لڑاکا طیاروں کی تعیناتی سے متعلق حالیہ رپورٹنگ کو سیاق و سباق سے ہٹ کر گمراہ کن انداز میں پیش کیا گیا، جس سے پاکستان اور سعودی عرب کے تاریخی اور تزویراتی تعلقات کی اصل روح مسخ ہوئی ہے۔ پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون کوئی وقتی یا ردعمل پر مبنی اتحاد نہیں بلکہ دہائیوں پر محیط ایک شفاف، ادارہ جاتی اور باہمی اعتماد پر مبنی شراکت داری ہے۔سکیورٹی ذرائع نے واضح کیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مشترکہ مذہبی، ثقافتی، سماجی، سیاسی اور معاشی بنیادوں پر قائم ہیں اور خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال کے باوجود دونوں ممالک کا تعاون مستقل اور مستحکم رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کے لیے سعودی عرب کا دفاع اور سلامتی حرمین شریفین کے تقدس سے جڑی ہوئی ہے اور پاکستانی عوام و افواجِ پاکستان کو ان مقدس مقامات کے تحفظ میں اپنے تاریخی کردار پر فخر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ وابستگی محض سفارتی یا عسکری مفادات تک محدود نہیں بلکہ پورے پاکستانی قوم کے ایمان اور جذبات کا حصہ ہے۔ذرائع نے مزید کہا کہ پاکستان اسٹریٹجک میوچل ڈیفنس ایگریمنٹ کے تحت اپنی تمام ذمہ داریوں سے مکمل طور پر آگاہ ہے اور سعودی عرب کی علاقائی سالمیت اور دفاع کے حوالے سے ہر تعاون پہلے سے موجود رسمی دفاعی فریم ورک کے تحت کیا جاتا ہے۔ ان کے مطابق فوجی تعیناتیاں، مشترکہ مشقیں اور دفاعی تعاون کے اقدامات مکمل طور پر دفاعی اور استحکامی نوعیت کے حامل ہیں، جنہیں کسی مخصوص علاقائی تنازع سے جوڑنا حقائق کے منافی ہے۔ ذرائع نے یاد دلایا کہ 7 مئی کو ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس بریفنگ میں بھی واضح کیا گیا تھا کہ سعودی عرب اور حرمین شریفین کا تحفظ پاکستان کیلئے انتہائی اہمیت رکھتا ہے اور پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ کھڑا رہے گا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ تعلق یکطرفہ نہیں بلکہ سعودی عرب بھی پاکستان کی سلامتی اور استحکام کو اپنی تزویراتی ترجیحات میں شامل سمجھتا ہے۔
اسلام آباد وفاقی حکومت نے پیٹرول پر عائد پیٹرولیم لیوی میں 9 روپے 64 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے۔ذرائع کے...
اسلام آبادپاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے ایک اہم اجلاس میں پاکستان آنے والی بین الاقوامی ٹیلی فون...
کراچی صدرٹرمپ نے الیکشن کمیشن ارکان فارغ کر دئیے، انتخابی شفافیت پر نیا تنازع،امریکی صدر کا وسط مدتی...
اسلام آبادسپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ کسی بھی تعلیمی ادارے میں مرد عملے کی جانب سے خواتین اساتذہ کوصنفی یا...
کراچی امریکہ نے اسرائیل سے ایف 22 اسٹیلتھ طیاروں کا اسکواڈرن واپس بلا لیا۔ 12 جدید لڑاکا طیارے اسرائیل سے...
اسلام آباد پاکستان نے اسپاٹ مارکیٹ سے ایک اور ایل این جی کارگو خرید لیا۔پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے اسپاٹ...
اسلام آباد عالمی بینک نے بجلی کی ترسیلی نظام کی بہتری کیلئے پاکستان کو 37کروڑ59لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ،...
اسلام آباد وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے گندم کی قیمتوں میں تیز رفتار اضافے کا نوٹس لے لیا انکی ھدایت پر جمعہ...