کراچی (نیوز ڈیسک) ایران جنگ کے دوران پاکستان کی سعودیہ میں 8 ہزار فوجی اور جنگی طیاروں کی تعیناتی، ڈرونز اور ایچ کیو9ایئر ڈیفنس سسٹم فراہم، مقصد معاہدے کے تحت ریاض کے دفاع کو مضبوط بناناہے، پاکستانی اہلکار تمام آلات خود چلا رہے ہیں ، مالی معاونت سعودی عرب کر رہا ہے، مزید فوجیوں کی تعیناتی بھی ممکن ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے ایران جنگ کے دوران سعودی عرب میں 8 ہزار فوجی، جنگی طیاروں کا ایک اسکواڈرن، ڈرونز اور ایچ کیو-9 ایئر ڈیفنس سسٹم تعینات کیا ہے، جس کا مقصد معاہدۂ دفاع کے تحت ریاض کی دفاعی صلاحیت کو مضبوط بنانا بتایا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس قدام کی تین سکیورٹی اہلکاروں اور دو حکومتی ذرائع نے تصدیق کی ہے جبکہ دونوں ممالک کی حکومتوں نے اس پر باضابطہ تبصرہ نہیں کیا۔ ذرائع کے مطابق اس تعیناتی میں تقریباً 16 جے ایف-17 طیارے اور دو ڈرون اسکواڈرن شامل ہیں جبکہ پاکستانی اہلکار تمام آلات کو خود چلا رہے ہیں اور اس مشن کی مالی معاونت سعودی عرب کر رہا ہے۔ دفاعی معاہدے کے تحت ضرورت پڑنے پر مزید فوجیوں کی تعیناتی بھی ممکن ہے، جبکہ بعض رپورٹس میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے دفاع کے لیے وسیع تر فوجی تعاون فراہم کر سکتا ہے۔
اسلام آباد وفاقی حکومت نے پیٹرول پر عائد پیٹرولیم لیوی میں 9 روپے 64 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے۔ذرائع کے...
اسلام آبادپاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے ایک اہم اجلاس میں پاکستان آنے والی بین الاقوامی ٹیلی فون...
کراچی صدرٹرمپ نے الیکشن کمیشن ارکان فارغ کر دئیے، انتخابی شفافیت پر نیا تنازع،امریکی صدر کا وسط مدتی...
اسلام آبادسپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ کسی بھی تعلیمی ادارے میں مرد عملے کی جانب سے خواتین اساتذہ کوصنفی یا...
کراچی امریکہ نے اسرائیل سے ایف 22 اسٹیلتھ طیاروں کا اسکواڈرن واپس بلا لیا۔ 12 جدید لڑاکا طیارے اسرائیل سے...
اسلام آباد پاکستان نے اسپاٹ مارکیٹ سے ایک اور ایل این جی کارگو خرید لیا۔پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے اسپاٹ...
اسلام آباد عالمی بینک نے بجلی کی ترسیلی نظام کی بہتری کیلئے پاکستان کو 37کروڑ59لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ،...
اسلام آباد وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے گندم کی قیمتوں میں تیز رفتار اضافے کا نوٹس لے لیا انکی ھدایت پر جمعہ...