جون میں بجلی قیمت میں اضافہ نہیں ہوگا، پاور ڈویژن

19 مئی ، 2026

اسلام آباد ( ناصر چشتی ) جون میں بجلی قیمت میں اضافہ نہیں ہوگا، بروقت اقدامات سے صارفین کو جون میں بجلی بلوں میں 5سے 6روپے فی یونٹ اضافے سے بچا لیا گیا ،بجلی کی قیمٹ میں سہ ماہی ایدجسمنٹ میں 1.93 روپے فی یونٹ کمی جو اگلے تین ماہ کیلئے ہو گی جبکہ دوسری طرف اپریل کیلئے 5سے 6روپے فی یونٹ اضافی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کو بروقت فیصلوں سے کم کرکے اصل اضافہ 1.73 روپے فی یونٹ تک محدود کر دیا گیا ، اس طرح سہہ ماہی اور ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ ایک دوسرے کے اثر کو نہ صرف مکمل طور پر ختم کر رہے ہیں بلکہ صارفین کو 20پیسے تک کے ریلیف ملنےکا امکان ہے ،چنانچہ صارفین کیلئے جون 2026 میں جنوری تا مئی 2026 کے مقابلے میں فی یونٹ قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی، پاور ڈویژن کے مطابق حکومت کے بروقت اقدامات، دانشمندانہ فیصلوں اور معتدل لوڈ مینجمنٹ کی بدولت ملک کے بجلی صارفین کو جون 2026 میں بجلی کے بلوں میں 5سے 6روپے فی یونٹ اضافے سے بچا لیا گیا۔