ایران کی نئی پیشکش ناکافی، جنگ دوبارہ شروع ہونے کا خطرہ ہے، امریکی عہدیدار

19 مئی ، 2026

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی عہدیدار کا کہنا ہے ایران کی نئی پیشکش ناکافی، جنگ دوبارہ شروع ہونے کا خطرہ ہے، ٹرمپ جنگ خاتمے کیلئے معاہدہ چاہتے ہیں، مگر ایران کے امریکی مطالبات مسترد کیے جانے پر دوبارہ فوجی کارروائی پر غور کیا جا رہا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ کا کہنا ہے کہ ایران نے جنگ ختم کرنے کے لیے نئی تجویز دی ہے، لیکن وائٹ ہاؤس اسے غیر مؤثر اور ناکافی سمجھتا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق صدر ٹرمپ جنگ کے خاتمے کے لیے معاہدہ چاہتےفتفف، مگر ایران کی جانب سے امریکی مطالبات مسترد کیے جانے اور جوہری پروگرام پر خاطر خواہ رعایت نہ دینے کے باعث دوبارہ فوجی کارروائی پر غور کیا جا رہا ہے۔