کراچی (رفیق مانگٹ) سابق یونانی وزیر خزانہ یانس واروفاکس نے کہا ہے ایران کیخلاف اسرائیل امریکا جنگ غیر قانونی و مجرمانہ ہے۔ جوہری ہتھیاروں پر مغرب کی دوغلی پالیسی، اسرائیل کی ایٹمی صلاحیتوں پر عالمی خاموشی جبکہ ایران پر دباؤ ڈالا جاتا ہے۔ ایران جنگ کے پیچھے نہ کوئی پلان بی تھا نہ ہی پلان اے، ایران نے پڑوسیوں پر حملہ نہیں کیا بلکہ خود جنگوں کا نشانہ بنا۔ ایران کا ردعمل خصوصاً ہرمز بندش مکمل قابلِ پیشگوئی تھا، غزہ اوپن ایئر جیل، وہاں کے حالات انسانی وقار کے خلاف ہیں۔ انہوں نے ایران تنازع کو ایسی جنگ قرار دیا جس کے پیچھے نہ کوئی واضح حکمتِ عملی موجود ہے اور نہ ہی کوئی متبادل منصوبہ، جبکہ انہوں نے مغربی دنیا پر جوہری پالیسی میں کھلے دوہرے معیاراپنانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے معاملے پر خاموشی اور ایران پر دباؤ صریح منافقت ہے. ان کے مطابق اوباما کے دور میں 2015 کا جوہری معاہدہ ایک مؤثر ٹرسٹ اینڈ ویریفائی نظام تھا جسے بعد ازاں ٹرمپ نے بغیر واضح حکمتِ عملی کے ختم کر کے ایک بڑے تنازع کی بنیاد رکھ دی۔
اسلام آباد وفاقی حکومت نے پیٹرول پر عائد پیٹرولیم لیوی میں 9 روپے 64 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے۔ذرائع کے...
اسلام آبادپاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے ایک اہم اجلاس میں پاکستان آنے والی بین الاقوامی ٹیلی فون...
کراچی صدرٹرمپ نے الیکشن کمیشن ارکان فارغ کر دئیے، انتخابی شفافیت پر نیا تنازع،امریکی صدر کا وسط مدتی...
اسلام آبادسپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ کسی بھی تعلیمی ادارے میں مرد عملے کی جانب سے خواتین اساتذہ کوصنفی یا...
کراچی امریکہ نے اسرائیل سے ایف 22 اسٹیلتھ طیاروں کا اسکواڈرن واپس بلا لیا۔ 12 جدید لڑاکا طیارے اسرائیل سے...
اسلام آباد پاکستان نے اسپاٹ مارکیٹ سے ایک اور ایل این جی کارگو خرید لیا۔پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے اسپاٹ...
اسلام آباد عالمی بینک نے بجلی کی ترسیلی نظام کی بہتری کیلئے پاکستان کو 37کروڑ59لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ،...
اسلام آباد وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے گندم کی قیمتوں میں تیز رفتار اضافے کا نوٹس لے لیا انکی ھدایت پر جمعہ...