وفاقی سیکر ٹری آبی وسائل سید علی مرتضیٰ کو عہدے سے ہٹا کر OSDبنادیاگیا

19 مئی ، 2026

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی بیو رو کریسی میں تقرر وتبا د لے ،وفاقی سیکر ٹری وزارت آبی وسائل اور پا کستان ایڈ منسٹریٹو سرو س کے گریڈ22 کے افسر سید علی مرتضی کوان کے عہدے سے ہٹا کر او ایس ڈی بنادیاگیا ۔سیکرٹری پیٹرولیم ڈویژن حامد یعقوب شیخ کو سیکرٹری آبی وسائل کا اضافی چارج تفویض ۔ وزیر اعظم نے وزارت قانون و انصاف کے سینئر ٹیکنکل ایڈوائزر راجہ نعیم اکبر کو تفویض سیکرٹری قانون و انصاف کے اضافی چارج میں چھ ماہ کی توسیع کی منظوری دیدی جو 12مئی2026سے موثر ہوگی۔سیکرٹری موسمیاتی تغیر عائشہ حمیرا چوہدری کی 20مئی سے 31 مئی تک رخصت منظورکرلی گئی ۔ڈی جی پورٹس اینڈ شپنگ کراچی ریاض الدین تبدیل ،مصطفی جمال کی خدمات سندھ کو واپس۔وزیر اعظم نے وزارت بحری امور میں سید علی طاہر ناصرکو چیف انجنیئر اینڈ شپ سرویئر ۔محمد فیصل کو پرنسپل افسر اور راجہ فواد علی کو انجینئر اینڈ شپ سر ویئر مقرر کرنے کی منظوری دی ، ان کی تقرری تین سال کیلئے کی گئی ۔ ڈی جی پورٹس اینڈ شپنگ ونگ کراچی محمد ریاض الدین خان کواسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت ۔نیشنل سکول آف پبلک پالیسی میں تعینات او ایم جی کی گریڈ18 کی افسرمس فریحہ کے ڈیپوٹیشن میں دو سال کی توسیع کی گئی ۔