اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) ٹرمپ کی ایران کو دھمکی سے عالمی منڈیاں لرز اٹھیں، تیل 111 ڈالر سے متجاوز، اسٹاک مارکیٹ کریش، مہنگائی کے خدشات کے سائے منڈلانے لگے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی منڈیوں میں پیر کے روز کاروباری ہفتے کا آغاز شدید بے یقینی اور خوف کی فضا میں ہوا کیونکہ خام تیل کی قیمتیں 111 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئیں، بڑی معیشتوں میں افراط زر کے خدشات مزید گہرے ہو گئے، اور سرمایہ کاروں نے حصص دھڑا دھڑ فروخت کرنا شروع کر دیے۔ اس سنگین صورتحال کی وجہ آبنائے ہرمز کے آس پاس بڑھتی ہوئی کشیدگی ہے، جس کے بارے میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ دنیا کو توانائی کے ایک نئے شدید بحران سے دوچار کر سکتی ہے۔ مارکیٹ میں اس تازہ ترین بے یقینی اور خوف کی وجہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اتوار کے روز ایران کو دی جانے والی وہ سخت وارننگ ہے۔
اسلام آباد وفاقی حکومت نے پیٹرول پر عائد پیٹرولیم لیوی میں 9 روپے 64 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے۔ذرائع کے...
اسلام آبادپاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے ایک اہم اجلاس میں پاکستان آنے والی بین الاقوامی ٹیلی فون...
کراچی صدرٹرمپ نے الیکشن کمیشن ارکان فارغ کر دئیے، انتخابی شفافیت پر نیا تنازع،امریکی صدر کا وسط مدتی...
اسلام آبادسپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ کسی بھی تعلیمی ادارے میں مرد عملے کی جانب سے خواتین اساتذہ کوصنفی یا...
کراچی امریکہ نے اسرائیل سے ایف 22 اسٹیلتھ طیاروں کا اسکواڈرن واپس بلا لیا۔ 12 جدید لڑاکا طیارے اسرائیل سے...
اسلام آباد پاکستان نے اسپاٹ مارکیٹ سے ایک اور ایل این جی کارگو خرید لیا۔پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے اسپاٹ...
اسلام آباد عالمی بینک نے بجلی کی ترسیلی نظام کی بہتری کیلئے پاکستان کو 37کروڑ59لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ،...
اسلام آباد وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے گندم کی قیمتوں میں تیز رفتار اضافے کا نوٹس لے لیا انکی ھدایت پر جمعہ...