وفاقی حکومت کا 31مئی تک دکانیں بند کرنے کے اوقات میں نرمی کا فیصلہ

19 مئی ، 2026

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )وفاقی حکومت نےکفایت شعاری اقدامات کے تحت دکانیں بند کرنے کے اوقات میں نرمی کا فیصلہ کیا ہے۔  وزیراعظم شہباز شریف نے 31 مئی تک دکانوں کے اوقات کار میں نرمی کی منظوری دے دی ۔کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔تمام دکانوں، ڈیپارٹمنٹل سٹورز، بازار، شاپنگ مالز کو جلد بند کرنے کے اوقات سے استثنیٰ دے دیا گیا۔تمام بیکریاں۔ تندور ۔ریسٹرونٹس اور گروسری سٹورز ہفتہ کے ساتوں دن کھلیں گے ۔ 31 مئی تک تمام کاروبار اوقات کی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔