اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بہتر کارکردگی والی وزارتوں کو ترقیاتی منصوبوں کیلئے ترجیحی بنیادوں پر بجٹ فراہم کیا جائے گا،ایسے ترقیاتی منصوبوں میں عوام کا پیسہ لگائیں گے جن کے نتائج یقینی ہوں،پانی کے ذخائر اور پن بجلی کے منصوبے ترقیاتی بجٹ خرچ کرنے کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔وزیرِ اعظم نے ان خیا لا ت کا اظہار اپنی زیر صدارت رواں برس کے ترقیاتی بجٹ اور آئندہ مالی سال کبلئے ترقیاتی بجٹ (PSDP) کے منصوبوں پر منعقدہ جائزہ اجلاس کے دوران کیا ۔وزیر اعظم نے ہدایت دی کہ ترقیاتی منصوبوں میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی زیادہ سے زیادہ حوصلہ افزائی کی جائے۔وزیر اعظم نے کہا کہ پانی کے ذخائر کو بڑھانے کے منصوبوں کو ترجیح دی جائے گی۔اجلاس میں رواں برس کے پی ایس ڈی پی پر جائزہ اور آئندہ برس کے مجوزہ ترقیاتی منصوبوں اور ان کے لئے درکار فنڈز پر تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔وزیرِ اعظم نے پانڈا بانڈز کے کامیاب اجراء اور اسکی مارکیٹ میں پزیرائی پر وزیرِ خزانہ کی تعریف کی۔اجلاس میں وزیرِ اعظم کی ریلوے، آئی ٹی اور وزارت پاور کی کارکردگی کی تعریف کی۔
اسلام آباد وفاقی حکومت نے مہنگی اور لگژری گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ہائی اوکٹین بلیندنگ کمپوننٹ پر...
جدہ پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کے ساتھ ٹیلی...
اسلام آباد وفاقی آئینی عدالت نئی گاج ڈیم تعمیر کیس کا محفوظ کیا گیا فیصلہ 13 جولائی کو سنائے گی،یاد رہے کہ...
اسلام آبادحکومت نے طیاروں کے جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جیٹ فیول کی قیمت میں 13...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے صرف ایک ہفتے کے دوران پیٹرول پر لیوی 15 روپے 86 پیسے فی لیٹر بڑھا دی ، صارفین کو...
اسلام آباد آپریشن شعبان جاری ، بلوچستان میں فورسز کی کاررروائی، مزید 16خارجی ہلاک،مجموعی تعداد 104...
اسلام آباد گریڈ21سے22میں ترقی کیلئے ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا اجلاس اگست کے پہلے ہفتے میں ہونے کا امکان...
کراچی علماءکرام نے کہا ہے کہ پیمرا کی جانب سے سزا ور جیو نیوزکی جانب سے توبہ کرنا دونوں بہتر اقدام ہیں ، علامہ...