اسلام آباد(مہتاب حیدر) پاکستان اور دورہ کرنے والے آئی ایم ایف کے مشن کے درمیان مجموعی معاشی فریم ورک پر وسیع پیمانے پر اتفاق ہو گیا ہے، جبکہ وزارتِ خزانہ نے آئندہ بجٹ 2026-27 کے لیے حقیقی جی ڈی پی شرحِ نمو 4.1 فیصد اور اوسط سی پی آئی بنیاد پر مہنگائی کی شرح 8.6 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ آئی ایم ایف پہلے ہی آئندہ بجٹ کے لیے جی ڈی پی کے 2 فیصد کے مساوی، یعنی 2.9 کھرب روپے پرائمری سرپلس کی شرط عائد کر چکا ہے۔وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے پیر کے روز چاروں صوبائی وزرائے خزانہ اور ان کی معاشی ٹیموں کے ساتھ ورچوئل اجلاس کیا اور صوبوں پر زور دیا کہ وہ اضافی ریونیو اقدامات پر توجہ دیں تاکہ آئندہ مالی سال 2026-27 میں مطلوبہ پرائمری سرپلس حاصل کیا جا سکے۔اعلیٰ سرکاری ذرائع نے دی نیوز کو بتایا کہ پاکستانی حکام نے آئی ایم ایف ٹیم کے ساتھ آئندہ مالی سال کے لیے 4.1 فیصد حقیقی جی ڈی پی گروتھ کی تجویز پر مذاکرات کیے، جبکہ فنڈ نے 3.5 فیصد شرحِ نمو کی پیش گوئی کی تھی۔
اسلام آباد وفاقی حکومت نے پیٹرول پر عائد پیٹرولیم لیوی میں 9 روپے 64 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے۔ذرائع کے...
اسلام آبادپاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے ایک اہم اجلاس میں پاکستان آنے والی بین الاقوامی ٹیلی فون...
کراچی صدرٹرمپ نے الیکشن کمیشن ارکان فارغ کر دئیے، انتخابی شفافیت پر نیا تنازع،امریکی صدر کا وسط مدتی...
اسلام آبادسپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ کسی بھی تعلیمی ادارے میں مرد عملے کی جانب سے خواتین اساتذہ کوصنفی یا...
کراچی امریکہ نے اسرائیل سے ایف 22 اسٹیلتھ طیاروں کا اسکواڈرن واپس بلا لیا۔ 12 جدید لڑاکا طیارے اسرائیل سے...
اسلام آباد پاکستان نے اسپاٹ مارکیٹ سے ایک اور ایل این جی کارگو خرید لیا۔پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے اسپاٹ...
اسلام آباد عالمی بینک نے بجلی کی ترسیلی نظام کی بہتری کیلئے پاکستان کو 37کروڑ59لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ،...
اسلام آباد وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے گندم کی قیمتوں میں تیز رفتار اضافے کا نوٹس لے لیا انکی ھدایت پر جمعہ...