اسلام آباد (ناصر چشتی )ایک سے زائد سنگل فیز میٹرلگا کر بجلی بلوں میں سبسڈی حاصل کرنے والے صارفین کی مشکلات میں اضا فہ ، بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے سبسڈی حاصل کرنے والے صارفین کے بلوں پر کیو آر کوڈ شائع کرنا شروع کر دیا ہے۔ اس کی مدد سے اضافی میٹرز رکھنے والے صارفین کا ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا تاکہ حقیقی مستحقین کی نشاندہی کی جا سکے۔تفصیلات کے مطابق ایک سے زائد میٹرز کے ذریعے پروٹیکٹڈ کیٹیگری کی سبسڈی لینے والوں کا مکمل ریکارڈ مرتب کیا جائے گا۔سبسڈی ختم ہونے پر صارفین کو نان پروٹیکٹڈ کیٹیگری ٹیرف کی بنیاد پر بلنگ کی جائیگی ۔ان پروٹیکٹڈ ٹیرف پر ہونیوالی بلنگ سے صارفین کے بلوں میں8 سے 10ہزار اضافہ ہوگا ،کمپنیوں نے بجلی کے بلوں پر ملنے والی سبسڈی کی رقوم بھی شائع کر دیں۔کام کے مطابق صرف مستحق پروٹیکٹڈ صارفین کو سبسڈی فراہم کی جائے گی جبکہ کیو آر کوڈ کے ذریعے مطلوبہ ڈیٹا اپ لوڈ نہ کرنے والے صارفین کی سبسڈی ختم کر دی جائے گی۔
اسلام آباد وفاقی حکومت نے پیٹرول پر عائد پیٹرولیم لیوی میں 9 روپے 64 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے۔ذرائع کے...
اسلام آبادپاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے ایک اہم اجلاس میں پاکستان آنے والی بین الاقوامی ٹیلی فون...
کراچی صدرٹرمپ نے الیکشن کمیشن ارکان فارغ کر دئیے، انتخابی شفافیت پر نیا تنازع،امریکی صدر کا وسط مدتی...
اسلام آبادسپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ کسی بھی تعلیمی ادارے میں مرد عملے کی جانب سے خواتین اساتذہ کوصنفی یا...
کراچی امریکہ نے اسرائیل سے ایف 22 اسٹیلتھ طیاروں کا اسکواڈرن واپس بلا لیا۔ 12 جدید لڑاکا طیارے اسرائیل سے...
اسلام آباد پاکستان نے اسپاٹ مارکیٹ سے ایک اور ایل این جی کارگو خرید لیا۔پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے اسپاٹ...
اسلام آباد عالمی بینک نے بجلی کی ترسیلی نظام کی بہتری کیلئے پاکستان کو 37کروڑ59لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ،...
اسلام آباد وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے گندم کی قیمتوں میں تیز رفتار اضافے کا نوٹس لے لیا انکی ھدایت پر جمعہ...