ماڈل ٹاؤن ،اجتماعی زیادتی کی شکار 18 سالہ گھریلو ملازمہ جان کی بازی ہار گئی

03 جون ، 2026

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)ماڈل ٹاؤن میں اجتماعی زیادتی کی شکار 18سالہ گھریلو ملازمہ اسقاط حمل کے دوران جان کی بازی ہار گئی۔تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاؤن میں 18 سالہ گھریلو ملازمہ کی ہلاکت کے معاملے میں پولیس نے اہم پیش رفت کرتے ہوئے اجتماعی زیادتی کے مقدمے میں قتل کی دفعات بھی شامل کر لی ہیں.پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کے تحریری اور ویڈیو بیانات کی روشنی میں اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کیا گیا۔ ویڈیو بیان میں لڑکی نے الزام عائد کیا کہ مالک مکان کا بیٹا اور گھر کا ڈرائیور گزشتہ پانچ ماہ سے اسے زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔