فوڈ اتھارٹی کے سندر اسٹیٹ اور مضافات میں آپریشن ، 4یونٹس کو 3لاکھ 40ہزار کے جرمانے عائد

03 جون ، 2026

لاہور (خصوصی رپورٹر) لاہور کے معروف برانڈز کے پروڈکشن یونٹس کی مسلسل چیکنگ جاری ہے. ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سید موسیٰ رضا کے حکم پر سندر اسٹیٹ اور مضافات میں آپریشن کرتے ہوئے 4یونٹس کو 3لاکھ 40ہزار کے جرمانے عائد کردیے جبکہ2من سے زائد ناقص مربہ اچار اور خام مال تلف کردیا. جاری تفصیلات میں بتایا گیا کہ پیور فوڈ ریگولیشنز کی خلاف ورزی پر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔