پاکستان میں کاروباری اعتماد کمزور، 80فیصد اداروں کے سرمایہ کاری فیصلے موخر

03 جون ، 2026

اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) پاکستان میں کاروباری اعتماد کمزور،سترسے اسی فیصد اداروں نے سرمایہ کاری فیصلے موخر کر دیئے۔ سروے کے مطابق مجموعی کاروباری اعتماد 9 فیصد پوائنٹس کمی کے بعد مثبت 13 فیصد رہ گیا ،اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا تازہ بزنس کانفیڈنس انڈیکس سروے جاری کردیا گیا ۔ سروے میں پاکستان میں کاروباری اعتماد میں نمایاں کمی سامنے آئی جس کے مطابق ملک میں 70 سے 80 فیصد کاروباری ادارے نئی سرمایہ کاری کے فیصلوں کو موخر یا ان پر نظرثانی کر رہے ہیں،او آئی سی سی آئی نے 2026 کی دوسری سہ ماہی کے دوران کیے گئے بزنس کانفیڈنس انڈیکس سروے کی 29ویں لہر کے نتائج جاری کیے ہیں-سروے کے مطابق مجموعی کاروباری اعتماد 9 فیصد پوائنٹس کمی کے بعد مثبت 13 فیصد رہ گیاجو اس سے قبل 28ویں لہر میں مثبت 22 فیصد تھا۔