اسلام آباد (صباح نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ توانائی ضروریات متبادل ذرائع سے پورا کرنے کیلئے جامع حکمت عملی پر کام ہو رہا ہے،وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ، صنعتی ترقی اور معیشت کی مجموعی بہتری کے لیے شعبہ جاتی اصلاحات اور پالیسی اقدامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، الیکٹرک وہیکل پالیسی، متبادل توانائی اور شعبہ جاتی اصلاحات پر پیش رفت کا جائزہ، برآمدات میں اضافے پر زور، اجلاس میں مختلف وزارتوں اور متعلقہ اداروں نے جاری اور مجوزہ پالیسی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملکی معیشت کی پائیدار ترقی کے لیے صنعت و حرفت کا فروغ اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ترجیح ایسی مؤثر پالیسیاں تشکیل دینا ہے جن کے ذریعے ملکی پیداوار میں اضافہ ہو، برآمدات کو فروغ ملے اور اقتصادی سرگرمیوں میں وسعت آئے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ صنعت، تجارت اور معیشت کے مختلف شعبوں میں متعارف کرائی جانے والی اصلاحات طویل المدتی معاشی فوائد اور عوامی فلاح و بہبود کو مدنظر رکھ کر مرتب کی جائیں۔
اسلام آ باد وفاقی حکومت نےآئندہ مالی سال کے بجٹ میں ملک کےسب سےبڑےشہر کراچی کےمختلف جاری اور نئے منصوبوں ...
اسلام آ باد ملک میں آٹا مزید مہنگا ،20کلوتھیلےکی قیمت 2800روپے تک پہنچ گئی ،کراچی میں سب سے مہنگا ، شہری 20 کلو...
کراچی متحدہ عرب امارات دنیا کی سرفہرست جائیداد سرمایہ کاری مقام قرار،عالمی سروے میں امریکا اور برطانیہ کو...
کراچی دنیاکے بیشتر ممالک نے اسرائیل اور نیتن یاہو کو ناپسندیدہ قرار دیدیا۔عالمی سروے میں مسلم دنیا ہی نہیں،...
اسلام آباد حکومت نے مسلسل چوتھی مرتبہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ، پٹرول کی فی لٹر...
ٹوکیو پی آئی اے کی نئی اڑان کی تیاری، گراؤنڈ طیارے بحال اور عالمی روٹس کی واپسی ترجیح ۔ عارف حبیب نے جنگ سے...
کوئٹہ محکمہ خزانہ بلوچستان نے بجٹ13جون کو پیش کرنے کیلئے سمری وزیرا علیٰ بلوچستان کو بھجوادی جو ابھی منظور...
اسلام آباد وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کے درمیان کرغزستان کے دارالحکومت...