مستونگ، نوشکی، زہری، خضداراورکیچ میں ٹارگٹڈآپریشنز، 17دہشتگردہلاک

03 جون ، 2026

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) سیکورٹی فورسز کا چمن پھاٹک شٹل ٹرین خود کش حملے کے بعد مستونگ، نوشکی، زہری، خضدار اور کیچ میں دہشت گردوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الہندوستان کے 17دہشت گرد ہلاک کر دئیے ٹھکانوں کو مسمار کر دیا جبکہ بھاری تعداد اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کا بڑا ذخیرہ اور تیار دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلات قبضے میں لے لئے مارے جانے والے دہشت گرد سیکورٹی فورسز ٗ پولیس ٗ اور شہریوں پر حملوں قومی شاہراہوں پر ناکہ بند ی کرنے ٗ ٹرانسپورٹ کو نذر آتش کرنے میں ملوث تھے ۔ ۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق 24مئی کو کوئٹہ کے علاقے چمن پھاٹک پر کینٹ سے مسافروں کو لے کر آنے والی شٹل ٹرین پر ہونے والے خود کش حملے کے بعد سیکورٹی فورسز نےصوبے کے اضلاع مستونگ، نوشکی، زہری، خضدار اور کیچ میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجود گی کے اطلاعات پر ٹارگٹڈ آپریشنز کئے اس دوران دہشت گردوں اور فورسز میں شدید فائرنگ کا تبادلے ہوا فورسز کی فائرنگ سے فتنہ الہندوستان کے 17دہشت گرد ہلاک ہو گئے فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مسمار کر کے بھاری تعداد اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کا بڑا ذخیرہ اور تیار دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلات قبضے میں لے لئے مارے جانے والے دہشت گرد سیکورٹی فورسز ٗ پولیس ٗ اور شہریوں پر حملوں قومی شاہراہوں پر ناکہ بند ی کرنے ٗ ٹرانسپورٹ کو نذر آتش کرنے میں ملوث تھے آئی ایس پی آر کے مطابق 24 مئی 2026 کو ٹرین کے واقعے کے بعد، سیکورٹی فورسز نے صوبہ بلوچستان کے اضلاع مستونگ، نوشکی، زہری، خضدار اور کیچ میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشنز کا سلسلہ شروع کیا۔ ان کارروائیوں کے دوران، اپنے دستوں نے دہشت گردی کے متعدد ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے شدید اور شدید تبادلے کے بعد، ہندوستانی سرپرستی میں چلنے والے فتنہ الہندستان سے تعلق رکھنے والے سترہ دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا ہے، جس سے ان علاقوں میں سرگرم دہشت گرد نیٹ ورکس کو بڑا دھچکا لگا ہے۔مارے گئے ہندوستانی سپانسر دہشت گرد سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کا بڑا ذخیرہ اور تیار دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلات بھی برآمد ہوئے ہیں، جو علاقے میں متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں سرگرم رہے تھے۔