وفاقی حکومت کابجٹ میں صنعتی فروغ کےمنصوبوں کیلئے فنڈزمختص کرنیکافیصلہ

03 جون ، 2026

اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) وفاقی حکومت نےآئندہ مالی سال کےبجٹ میں صنعتی فروغ کےمنصوبوں کے لیےفنڈزمختص کرنےکافیصلہ کیا ہے،بجٹ میں پاکستان اسٹیل ملزکی زمین پرخصوصی اقتصادی زون کےقیام کےمنصوبے کے لیے ایک ارب باون کروڑ روپے اور جیم سٹون سیکٹر کی بحالی کے نئے منصوبے کے لیے 70 کروڑ روپے جبکہ ایک ہزار انڈسٹریل اسٹچنگ یونٹس کے منصوبے کے لیے تیس کروڑ روپے رکھنےکی تجویز ہے۔ دستاویزکےمطابق کراچی میں پاکستان اسٹیل ملزکی لگ بھگ 6ہزار400ایکڑزمین وفاقی خصوصی اقتصادی زون کے لیے مختص ہوگی،اسٹیل ملزاورکراچی انڈسٹریل پارک کووفاقی خصوصی اقتصادی زون کےطورپرایک ساتھ تیارکیاجائیگا۔