تہران ، بیروت ،کراچی(اے ایف پی، نیوز ڈیسک) ایران نے امریکا کے ساتھ معاہدے کے حتمی متن پر غور شروع کردیا ہے ، ایرانی خبر رساں ایجنسی ’’مہر ‘‘کے مطابق ایرانی مذاکراتی ٹیم کے قریب سمجھے جانے والے ایک ذریعہ نے منگل کے روز بتایا ہے کہ تہران نے امریکا کے ساتھ تنازع کے خاتمے کے لئے پیش کئے گئے حتمی معاہدے کے مسودے پر ابھی تک اپنا جواب نہیں دیا۔ذرائع کے مطابق معاہدے کے حتمی متن پر تہران میں اب بھی مشاورت اور غور و خوض جاری ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران 47 سالوں سے جو کررہا ہے اسے مزید ایسا کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی،ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان گفتگو مسلسل جاری ہے، انہوں نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات معطل ہونے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے انھیں ’غلط اور بے بنیاد‘ قرار دیا،ان کا کہنا تھا کہ یہ بات چیت کہاں کس انجام پر پہنچے گی کوئی نہیں جانتا، ایران کو بتا دیا ہے کہ اب وقت آ چکا ہے، کسی بھی طرح، آپ کو ایک معاہدہ کرنا ہی ہوگا،دوسری جانب واشنگٹن کی ثالثی میں طے پانے والے بظاہر ایک عبوری معاہدے اور امریکا کی میزبانی میں لبنان اور اسرائیل کے درمیان چوتھے دور کے مذاکرات کے باوجود، منگل کے روز اسرائیل نے جنوبی لبنان پر فضائی حملےاور بمباری جاری رکھی،حملوں کے نتیجے میں مزید 8افراد شہید اور متعدد زکمی ہوگئے، حزب اللہ نے اسرائیلی افواج کو نشانہ بنایا ہے،حزب اللہ نے کہا ہے کہ گروپ عارضی جنگ بندی قبول نہیں کرے گا ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز اپنی سوشل میڈیا نیٹ ورک ’’ٹروتھ سوشل‘‘ پر دعویٰ کیا کہ انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے بات کی ہے اور ثالثوں کے ذریعے حزب اللہ کے اعلیٰ نمائندوں سے بھی کامیاب رابطہ ہوا ہے، جس کے بعد فریقین "تمام تر فائرنگ روکنے" پر راضی ہو گئے ہیں۔ ٹرمپ کے مطابق، اسرائیل بیروت پر کوئی حملہ نہیں کرے گا اور جو فوج وہاں بڑھ رہی تھی اسے واپس موڑ دیا گیا ہے، جبکہ حزب اللہ نے بھی اسرائیل پر حملے روکنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور اسرائیلی وزیر جنگ کاٹز کا کہنا ہے کہ جنوبی لبنان میں فوجی آپریشن منصوبے کے تحت اور ہر قیمت پر جاری رہے گا،کاٹز نے کہا کہ صیہونی فوج لبنان میں حملوں کا دائرہ کار بڑھانے پر غور کر رہی ہے، ایران کے چیف مذاکرات کاراور اسپیکر پارلیمنٹ محمد باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ انہوں نے لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری کو بتا دیا ہے کہ اگرلبنان پر اسرائیلی حملے جاری رہے تو تہران نہ صرف امریکاکے ساتھ مذاکرات روک دے گا بلکہ ہم دشمن کے ساتھ براہِ راست تصادم میں بھی اتر جائیں گے،امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے سینیٹ بریفنگ میں کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کی مکمل بحالی کے باوجود ایران پر عائد پابندیاں نہیں ہٹائیں گےبلکہ پابندیوں میں نرمی اس ’شرط کی بنیاد‘ پر کی جا سکتی ہے کہ ایران اپنی افزودہ یورینیم اور جوہری پروگرام کے دیگر پہلوؤں سے دستبردار ہو جائے۔
اسلام آباد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جی-7 اجلاس کے بعد دیے گئے بیانات کے اثرات کے باعث عالمی مالیاتی منڈیوں...
اسلام آباد حکومت نے ملک بھر میں بجلی کے بلوں کا فارمیٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ صارفین کے لیے انہیں...
کراچی امریکہ کا بڑا اسٹریٹجک یوٹر، انڈو پیسیفک کمانڈ کا نام تبدیل، بھارت کی اہمیت میں کمی؟ امریکی فوجی...
لاہور پنجاب بجٹ : امن و امان اور انتظامی ڈھانچے کی مضبوطی کے لیے اربوں روپے مختص۔فرانزک سسٹم، چیک پوسٹس اور اے...
کراچی فارن پالیسی میگزین کا کہنا ہے ایران جنگ میں کوئی فاتح نہیں، سب ہار گئے، امریکہ اور اسرائیل کی عسکری...
اسلام آبادحکومت کا ارادہ ہے کہ وہ آئندہ مالی سال میں مجموعی طور پر 23.378 ارب ڈالر کا قرضہ لے گی مالی سال 2026-27...
دبئی اسرائیلی جاسوسوں کو چکما، پاکستانی حکمت عملی کامیاب،ہاتھوں سے لکھے خطوط نے امریکا ایران معاہدہ محفوظ...
کراچی پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لئےفضائی پابندی میں مزید توسیع کر دی۔