متبادل ذرائع سے توانائی ضروریات، جامع حکمت عملی پر کام ہورہا ہے، وزیراعظم

03 جون ، 2026

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مستقبل کی توانائی کی ضروریات کو متبادل توانائی کے ذرائع سے پورا کرنے کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام ہو رہا ہے،توانائی کی بچت اور سستی ٹرانسپورٹ کی ملکی ضروریات پوری کرنے کیلئے جامع اور موثر الیکٹرک وہیکلز پالیسی وقت کی اہم ضرورت ہے، ملکی معیشت کی پائیدار ترقی کیلئے صنعت وحرفت کا فروغ اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے،صنعتی مصنوعات کی، ملکی پیداور میں اضافہ کے ساتھ ساتھ، برآمدات بڑھانے کے لیے موٴثر پالیسی اقدامات حکومت پالیسی ترجیحات کا حصہ ہے۔وزیر اعظم نے یہ ان خیا لا ت کا اظہار اپنی زیر صدارت سرمایہ کاری میں اضافہ اور معیشت کی مجموعی ترقی کے لئے شعبہ جاتی اصلاحات اور پالیسی اقدامات پر منعقدہ جائزہ اجلاس کے دوران کیا۔