"میرا پنجاب"کی عالمی سطح پر پذیرائی ٹیکنالوجی پر مبنی پبلک سروسزکے دنیا بھر میں اعتراف کا ثبوت، وزیراعلیٰ مریم نواز

03 جون ، 2026

لاہور ( جنرل رپورٹر ) تاریخ میں پہلی بار وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژنری اقدامات کی بدولت پاکستان کے دو پراجیکٹس کواقوام متحدہ کی ورلڈ سمٹ انفارمیشن سوسائٹی(WSIS) نے ٹاپ فائیو لسٹ میں شامل کرلیا ۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ”میرا پنجاب“ کی عالمی سطح پر پذیرائی ٹیکنالوجی پر مبنی پبلک سروسز کے دنیا بھر میں اعتراف کا ثبوت ہے۔54 ہزار سے زائد گمشدہ بچوں کیلئے مؤثر کارروائی قابل تحسین ، ”میرا پنجاب“سے بچوں کے استحصال، آن لائن ہراسگی اور دیگر معاملات میں معاونت کی گئی۔پاکستان (WSIS) کیٹیگری میں دو شارٹ لسٹ شدہ پراجیکٹس کے ساتھ دنیا کا واحد ملک بن گیا،وزیر اعلیٰ کا ”میرا پیارا“پراجیکٹ کو یو این گلوبل چیمپئن قرار دئیے جانے پر اظہارِ تشکر۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کے ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی”میرا پیارا“پراجیکٹ کودنیا کے ٹاپ فائیو میں شامل کیا گیا ہے۔ پنجاب کاورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن بھی دنیا بھر کے ٹاپ 20 پراجیکٹس میں شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ نے ”میرا پیارا“ پراجیکٹ کی ٹیم کو ڈبلیو ایس آئی ایس کی طرف سے گلوبل چیمپئن قرار دیئے جانے پر شاباش دی ہے۔