ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کا امکان

03 جون ، 2026

اسلام آباد( ناصر چشتی )ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کا امکان ہے ،نیپرا میں گزشتہ روزاپریل کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت مکمل ہو گئی ،بجلی ایک روپے تہتر پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ، سی پی پی اے حکام نے سماعت کے دوران بتایا کہ اپریل میں خطے کی جنگ کے اثرات آئے ہیں، اس عرصے میں درآمدی ایل این جی بلکل نہیں ملی جبکہ مئی میں ایل این جی کے کنٹریکٹ اور سپاٹ والے کارگوز ملے ہیں۔