وفاقی بجٹ میں اراکین پارلیمنٹ لاجز کی تعمیرکیلئے ڈیڑھ ارب روپے مختص کرنے کی تجویز

03 جون ، 2026

اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) آئندہ مالی سال کےوفاقی بجٹ میں اراکین پارلیمنٹ کےاہل خانہ کی اضافی رہائش گاہوں کی تعمیرکےمنصوبے کیلئے ڈیڑھ ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔سرکاری دستاویزکےمطابق اراکین پارلیمنٹ کیلئےاضافی فیملی سوٹس بشمول 500سرونٹ کوارٹرزکی تعمیر کےمنصوبے کیلئے آئندہ مالی سال ڈیڑھ ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔منصوبے کی مجموعی لاگت 7ارب 40کروڑروپے ہے اور30 جون 2026 تک اس پر2 ارب29 کروڑ روپےکے اخراجات کا تخمینہ ہے۔یہ منصوبہ اسلام آباد میں سیکٹر جی فائیو ٹو میں تعمیر کیا جارہا ہے۔