پینٹاگان نے پریس آفس کو حساس مقام قرار دے دیا صحافیوں کا داخلہ بند،امریکی اخبار

03 جون ، 2026

اسلام اباد ( فاروق اقدس/ خصوصی رپورٹ )امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان نے پریس آفس کو حساس مقام قرار دے دیا، صحافیوں کا داخلہ بند،امریکی اخبار،فیصلہ فوج اور میڈیا کے درمیان فاصلے بڑھا سکتا ہے،رپورٹنگ اور شفافیت پر بھی اثرات پڑسکتے ہیں،صحافتی مبصرین،امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے حالیہ ہفتوں میں اپنے میڈیا آفس کی سیکیورٹی کے حوالے سے اہم تبدیلی کی ہے جس کے بعد میڈیا کے نمائندوں کا اس دفتر میں داخلہ ناممکن ہونے کی حد تک مکمل طور پر بند ہو گیا ہے۔