آبنائے ہرمز کھلی رکھنے کیلئے فیس دینا بہتر، یونانی شپنگ ٹائیکون کی پیشکش

03 جون ، 2026

کراچی (رفیق مانگٹ) یونان کے معروف شپنگ ارب پتی ایوینجیلوس ماریناکس نے کہا ہے کہ اگر آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے کیلئے فیس ادا کرنا پڑے تو وہ اس کیلئے تیار ہیں، کیونکہ راستے کی بندش عالمی تجارت کیلئے زیادہ نقصان دہ ہے۔انہوں نے یہ باتیں ایتھنز میں ٹریڈ ونڈز شپنگ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، ان کے مطابق، اگر ہمیں فیس بھی ادا کرنا پڑے تو یہ اس صورتحال سے کہیں بہتر ہوگا کہ آبنائے بند ہو جائے۔ ماریناکس نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کے باعث شپنگ انڈسٹری پہلے ہی اضافی اخراجات برداشت کر رہی ہے۔