اسلام آباد ( رانا غلام قادر ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ نے "ترک شدہ جائیدادیں (انتظام) (ترمیمی) بل 2026" اور "آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (ترمیمی) بل 2026" کی منظوری دے دی، وفاقی حکومت کی منظوری سے "وفاقی حکومت جائیداد انتظامی اتھارٹی" کے نام سے ایک نیا ادارہ قائم کیا جائے گا جو وفاقی حکومت کی جائیدادوں کو سنبھالے اور لیز پر دے گا۔کمیٹی نے "آرکائیول میٹریل (تحفظ اور برآمد پر کنٹرول) (ترمیمی) بل 2026" کی ترمیم کے ساتھ منظوری دے دی۔ یہ منظوری چیئر مین قا ئمہ کمیٹی ملک ابرار کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں دی گئی جو پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی نے وفاقی حکومت کی جائیداد کے انتظام کیلئے ایک اتھارٹی کے قیام کی سفارش کی۔ کمیٹی نے حکومتی املاک کے شفاف اور دانشمندانہ استعمال پر زور دیا تاکہ زیادہ سے زیادہ معاشی فوائد حاصل کیے جا سکیں۔کمیٹی نے تفصیلی بحث کے بعد متفقہ طور پر مجوزہ قانون کو بغیر کسی ترمیم کے اسمبلی سے منظور کروانے کی سفارش کی۔
اسلام آباد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جی-7 اجلاس کے بعد دیے گئے بیانات کے اثرات کے باعث عالمی مالیاتی منڈیوں...
اسلام آباد حکومت نے ملک بھر میں بجلی کے بلوں کا فارمیٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ صارفین کے لیے انہیں...
کراچی امریکہ کا بڑا اسٹریٹجک یوٹر، انڈو پیسیفک کمانڈ کا نام تبدیل، بھارت کی اہمیت میں کمی؟ امریکی فوجی...
لاہور پنجاب بجٹ : امن و امان اور انتظامی ڈھانچے کی مضبوطی کے لیے اربوں روپے مختص۔فرانزک سسٹم، چیک پوسٹس اور اے...
کراچی فارن پالیسی میگزین کا کہنا ہے ایران جنگ میں کوئی فاتح نہیں، سب ہار گئے، امریکہ اور اسرائیل کی عسکری...
اسلام آبادحکومت کا ارادہ ہے کہ وہ آئندہ مالی سال میں مجموعی طور پر 23.378 ارب ڈالر کا قرضہ لے گی مالی سال 2026-27...
دبئی اسرائیلی جاسوسوں کو چکما، پاکستانی حکمت عملی کامیاب،ہاتھوں سے لکھے خطوط نے امریکا ایران معاہدہ محفوظ...
کراچی پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لئےفضائی پابندی میں مزید توسیع کر دی۔