اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) پاکستان میں کاروباری اعتماد کمزور،سترسے اسی فیصد اداروں نے سرمایہ کاری فیصلے موخر کر دیے۔ سروے کے مطابق مجموعی کاروباری اعتماد 9 فیصد پوائنٹس کمی کے بعد مثبت 13 فیصد رہ گیا ،اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا تازہ بزنس کانفیڈنس انڈیکس سروے جاری کردیا گیا ۔ سروے میں پاکستان میں کاروباری اعتماد میں نمایاں کمی سامنے آئی جس کے مطابق ملک میں 70 سے 80 فیصد کاروباری ادارے نئی سرمایہ کاری کے فیصلوں کو موخر یا ان پر نظرثانی کر رہے ہیں،او آئی سی سی آئی نے 2026 کی دوسری سہ ماہی کے دوران کیے گئے بزنس کانفیڈنس انڈیکس سروے کی 29ویں لہر کے نتائج جاری کیے ہیں-سروے کے مطابق مجموعی کاروباری اعتماد 9 فیصد پوائنٹس کمی کے بعد مثبت 13 فیصد رہ گیاجو اس سے قبل 28ویں لہر میں مثبت 22 فیصد تھا،سروے کے مطابق کاروباری اعتماد میں کمی کی بڑی وجوہات میں مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی، بڑھتی ہوئی مہنگائی، ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ، سپلائی چین میں رکاوٹیں، پالیسی غیر یقینی اور اقتصادی نمو کے حوالے سے خدشات شامل ہیں۔
کراچی نئے مالی سال میں زرعی انکم ٹیکس کا تخمینہ 6 ارب روپے رکھا گیا ہے۔بجٹ دستاویزات کے مطابق رواں مالی سال...
اسلام آباد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جی-7 اجلاس کے بعد دیے گئے بیانات کے اثرات کے باعث عالمی مالیاتی منڈیوں...
اسلام آبادڈیمڈ ڈیوٹی کٹوتی کی تجویز، 6ارب ڈالر ریفائنری اپگریڈ منصوبہ پھر بحران کا شکار ،حکومت کی ڈیمڈ...
کراچی امریکہ کا بڑا اسٹریٹجک یوٹر، انڈو پیسیفک کمانڈ کا نام تبدیل، بھارت کی اہمیت میں کمی؟ امریکی فوجی...
کراچی پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لئےفضائی پابندی میں مزید توسیع کر دی،پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے...
دبئی اسرائیلی جاسوسوں کو چکما، پاکستانی حکمت عملی کامیاب،ہاتھوں سے لکھے خطوط نے امریکا ایران معاہدہ محفوظ...
انصار عباسیاسلام آباد:…وزیرِ اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے درمیان اختلافات سے متعلق قیاس...
اسلام آباد ایران کا روس سے 20 ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ ، ایک ایسے وقت میں جب امریکہ اور ایران کے درمیان...