کراچی (رفیق مانگٹ) یونان کے معروف شپنگ ارب پتی ایوینجیلوس ماریناکس نے کہا ہے کہ اگر آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے کیلئے فیس ادا کرنا پڑے تو وہ اس کیلئے تیار ہیں، کیونکہ راستے کی بندش عالمی تجارت کے لیے زیادہ نقصان دہ ہے۔انہوں نے یہ باتیں ایتھنز میں ٹریڈ ونڈز شپنگ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، ان کے مطابق، اگر ہمیں فیس بھی ادا کرنا پڑے تو یہ اس صورتحال سے کہیں بہتر ہوگا کہ آبنائے بند ہو جائے۔ ماریناکس، جو یونان کے بڑے جہاز مالکان میں شمار ہوتے ہیں اور اپنے کیپیٹل میری ٹائم گروپ کے ذریعے 185 جہازوں اور تقریباً 35 آئل ٹینکروں کے مالک ہیں نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کے باعث شپنگ انڈسٹری پہلے ہی اضافی اخراجات برداشت کر رہی ہے۔ انہوں نے بحیرہ احمر میں حوثی باغیوں کے حملوں کے بعد جہازوں کو امیدِ نیک کے راستے موڑنے کی مثال دی، جس سے لاگت میں نمایاں اضافہ ہوا۔
کراچی نئے مالی سال میں زرعی انکم ٹیکس کا تخمینہ 6 ارب روپے رکھا گیا ہے۔بجٹ دستاویزات کے مطابق رواں مالی سال...
اسلام آباد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جی-7 اجلاس کے بعد دیے گئے بیانات کے اثرات کے باعث عالمی مالیاتی منڈیوں...
اسلام آبادڈیمڈ ڈیوٹی کٹوتی کی تجویز، 6ارب ڈالر ریفائنری اپگریڈ منصوبہ پھر بحران کا شکار ،حکومت کی ڈیمڈ...
کراچی امریکہ کا بڑا اسٹریٹجک یوٹر، انڈو پیسیفک کمانڈ کا نام تبدیل، بھارت کی اہمیت میں کمی؟ امریکی فوجی...
کراچی پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لئےفضائی پابندی میں مزید توسیع کر دی،پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے...
دبئی اسرائیلی جاسوسوں کو چکما، پاکستانی حکمت عملی کامیاب،ہاتھوں سے لکھے خطوط نے امریکا ایران معاہدہ محفوظ...
انصار عباسیاسلام آباد:…وزیرِ اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے درمیان اختلافات سے متعلق قیاس...
اسلام آباد ایران کا روس سے 20 ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ ، ایک ایسے وقت میں جب امریکہ اور ایران کے درمیان...