کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ کابینہ ، کراچی کے انفرا اسٹرکچر کیلئے 11ارب 19کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبے منظور،پانی و نکاسی آب کیلئے 8 ارب 82 کروڑ اضافی فنڈز،پاور ہاؤس اور سرجانی میں دو بڑے فلائی اوورزکی منظوری،سندھ نرسنگ ورک فورس اسٹریٹجک پالیسی منظور، ۔ہیلتھ میں 39 کروڑ 50 لاکھ روپےٍٍٍٍٍٍ سے زائد کے واجبات کی ادائیگی کی منظور،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کے اجلاس میں مالیاتی، ترقیاتی، توانائی، صحت، تعلیم اور سیکیورٹی سے متعلق متعدد اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں پانی کی فراہمی اور نکاسیٔ آب کے 16 ترقیاتی منصوبوں کے لیے 8 ارب 82 کروڑ 40 لاکھ روپے کے اضافی فنڈز کی منظوری دی گئی۔ اس رقم میں سے 6 ارب 20 کروڑ 60 لاکھ روپے اے ڈی پی بلاک الاٹمنٹ جبکہ 2 ارب 61 کروڑ 80 لاکھ روپے دیگر ترقیاتی مدات سے فراہم کیے جائیں گے۔کابینہ نے کراچی کے بڑے انفرااسٹرکچر منصوبوں کی بھی منظوری دی جن کی مجموعی لاگت 11 ارب 19 کروڑ 80 لاکھ روپے ہے۔ ان منصوبوں میں اہم شاہراہوں کی بہتری، کلفٹن، کورنگی، اسکیم 33 اور دیگر علاقوں کی سڑکوں کی بحالی شامل ہے۔اجلاس میں پاور ہاؤس چورنگی اور سرجانی ٹاؤن فور کے چورنگی پر دو بڑے پلوں کی تعمیر کی بھی منظوری دی گئی تاکہ ٹریفک کی روانی بہتر بنائی جا سکے۔کابینہ نے فاطمیہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کراچی کے چارٹر کی منظوری دیتے ہوئے شہر میں نئی نجی یونیورسٹی کے قیام کی راہ ہموار کر دی۔
ٹوکیو پی آئی اے کی نئی اڑان کی تیاری، گراؤنڈ طیارے بحال اور عالمی روٹس کی واپسی ترجیح ۔ عارف حبیب نے جنگ سے...
اسلام آباد سکیورٹی فورسز کا بلوچستان کے ضلع پنجگور میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن، فتنہ الہندوستان...
اسلام آ باد بڑی سرمایہ کاری کی راہ ہموار پاکستان اورسعودی عرب کےدرمیان سرمایہ کاری بڑھانےکے کئی معاہدے...
کراچی وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ کراچی کو وفاق کے تحت لانے کی تجویز حکومتی سطح پر زیر...
انصار عباسیاسلام آباد :…ٹرانس پیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کی جانب سے جمعہ کو جاری کردہ ایک جائزہ رپورٹ میں...
اسلام آباد وزیر اعظم شہباز شریف نے آ ئندہ مالی سال کے بجٹ پر مشاورت کی ہے،یہ مشاورت جمعہ کے روز وزیر اعظم...
کراچی امریکا نے ایرانی فٹبال ٹیم کو ویزے جاری کردئیے۔ ورلڈ کپ میں شرکت کی راہ ہموار، وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے...
اسلام آباد رواں مالی سال اقتصادی شرح نمو 3.7فیصد رہی ،صنعتی شعبے کی ترقی کی شرح 3.5فیصد، زراعت2. 9فیصد اور خدمات...