چیئر مین PARCکا چارج ڈاکٹر سید مرتضیٰ حسن اندرابی کےسپرد

03 جون ، 2026

اسلام آباد(رانا غلام قادر ) صدرِ پاکستان نے پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل (PARC) کے چیئرمین کے عہدے کا اضافی چارج ڈاکٹر سید مرتضیٰ حسن اندرابی، چیف سائنٹیفک آفیسر، پی اے آر سی کےسپرد   کر دیا  ۔  اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ، نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر سید مرتضیٰ حسن اندرابی کو وزارتِ قومی غذائی تحفظ و تحقیق کے تحت پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل کے چیئرمین کا اضافی چارج فوری طور پر تفویض کیا گیا۔