ٹرمپ نے اپنے ناتجربہ کار اتحادی کو ڈائریکٹر انٹیلی جنس مقررکردیا

03 جون ، 2026

واشنگٹن (اے ایف پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےاپنے ایک ناتجربہ کار اتحادی کو ڈائریکٹرانٹیلی جنس مقرر کر دیا ہے، بل پلٹی اب ہاؤسنگ اور مارگیج کی نگرانی کے ساتھ انٹیلی جنس کمان بھی سنبھالیں گے، ڈیموکریٹس کی جانب سےتجربےسےعاری شخص کی تقرری پرشدیدتنقید کی جارہی ہے۔تفصیلات کےمطابق امریکی صدر نےمنگل کو سوشل میڈیاپر وفاقی ہاؤسنگ فنانس ایجنسی کے سربراہ بل پلٹی کو تلسی گبارڈکی جگہ نیشنل انٹیلی جنس کا قائم مقام ڈائریکٹر مقرر کرنےکااعلان کرتےہوئےانکی تعریف کی، ٹرمپ نے انہیں حساس ترین امریکی معاملات، مارکیٹوں کے تحفظ اور استحکام کوسنبھالنےکے تجربے کاحامل قرار دیتے ہوئےکہاکہ انکےپاس گہراتجربہ ہےاوروہ انٹیلی جنس سربراہ کےمعیارپر پورااترتےہیں،وہ ہاؤسنگ انٹیلی جنس کمان کےساتھ ہائوسنگ کی ذمہ داریاں بھی نبھاتے رہیں گے۔