کراچی (رفیق مانگٹ) یونان کے معروف شپنگ ارب پتی ایوینجیلوس ماریناکس نے کہا ہے کہ اگر آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے کیلئے فیس ادا کرنا پڑے تو وہ اس کیلئے تیار ہیں، کیونکہ راستے کی بندش عالمی تجارت کے لیے زیادہ نقصان دہ ہے۔انہوں نے یہ باتیں ایتھنز میں ٹریڈ ونڈز شپنگ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، ان کے مطابق، اگر ہمیں فیس بھی ادا کرنا پڑے تو یہ اس صورتحال سے کہیں بہتر ہوگا کہ آبنائے بند ہو جائے۔ ماریناکس، جو یونان کے بڑے جہاز مالکان میں شمار ہوتے ہیں اور اپنے کیپیٹل میری ٹائم گروپ کے ذریعے 185 جہازوں اور تقریباً 35 آئل ٹینکروں کے مالک ہیں نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کے باعث شپنگ انڈسٹری پہلے ہی اضافی اخراجات برداشت کر رہی ہے۔
ٹوکیو پی آئی اے کی نئی اڑان کی تیاری، گراؤنڈ طیارے بحال اور عالمی روٹس کی واپسی ترجیح ۔ عارف حبیب نے جنگ سے...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نےآئندہ مالی سال کے بجٹ میں ملک کےسب سےبڑےشہر کراچی کےمختلف جاری اور نئے منصوبوں ...
اسلام آ باد بڑی سرمایہ کاری کی راہ ہموار پاکستان اورسعودی عرب کےدرمیان سرمایہ کاری بڑھانےکے کئی معاہدے...
اسلام آباد وزیر اعظم شہباز شریف نے آ ئندہ مالی سال کے بجٹ پر مشاورت کی ہے،یہ مشاورت جمعہ کے روز وزیر اعظم ہا...
کراچی آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازرانی تقریباً معطل، جمعہ کی صبح کوئی جہاز نہیں گزرا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں...
اسلام آباد حکومت نے مسلسل چوتھی مرتبہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ، پٹرول کی فی لٹر...
انصار عباسی اسلام آباد:ٹرانس پیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کی جانب سے جمعہ کو جاری کردہ ایک جائزہ رپورٹ میں...
اسلام آباد امریکہ اور ایران کے درمیان ثالثی میں مدد کے لیے اسلام آباد کے اس نمایاں کردار نے زیادہ تر مبصرین...