کراچی (ٹی وی رپورٹ) وزیراعظم کےمشیربرائے سیاسی امور سینیٹررانا ثناء اللہ سے کہاہےکہ گلگت بلتستان میں اپنا قانون ہے اور نوازشریف الیکشن کمیشن سے این او سی لیکر وہاں گئےہیں،وہاں کسی حلقے سے پی ٹی آئی کا کوئی اُمیدوار نہیں ہے، لوگ ان کی گالم گلوچ سے تنگ آکر انہیں چھوڑ چکے ہیں،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کےمشیر شفیع جان کا کہنا تھاکہ اسد قیصر کی گلگت کیلئے فلائٹ مس کروائی گئی ،سلمان اکرم کو نہیں جانے دیا گیا ،ن لیگ کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی خاموشی سمجھ میں نہیں آتی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نےجیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر میزبان شاہزیب خانزادہ کا کہنا تھاکہ امریکہ و ایران کے درمیان صورتحال میں اب بھی غیر یقینی موجود ہے۔ مگر اہم بات یہ ہے کہ امریکہ و ایران دونوں کی طرف سے باقاعدہ جنگ شروع کرنے کا کوئی ارادہ بھی نظر نہیں آرہا ہے اور دونوں طرف سے ایسے اشارے مل رہے ہیں کہ معاہدہ جلد ہوسکتا ہے۔ ایرانی میڈیاکے مطابق شہید خامنہ ای کی میت کیلئےتہران ، قم اور مشہد مین تین دن تک عوامی تقریبات کے منصوبے بنائے گئے ہیں۔ گلگت بلتستان الیکشن میںن لیگ اور پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت انتخابی مہم میں شریک ہوئی پی ٹی آئی کو الیکشن میں دھاندلی کے خدشات ہیں۔ سلمان اکرم راجا نے الزام لگایا ہے کہ آج مجھے ،شوکت بسرا، نعیم پنجوتھہ اور ظہیر بابر کو گلگت بلتستان میں داخل ہوتے ہی آگے جانے سے روک دیا گیا پولیس کی گاڑیوں کے نرغے میں صوبہ بدر کردیا گیا ۔ وزیراعظ کے مشیر رانا ثنا اللہ کاکہنا تھاکہ ہم نے گلگت بلتستان میں کوئی خطاب یا الیکشن مہم نہیں چلائی ہم صرف اپنے قائد نوازشریف کے ساتھ گئے تھے،وہاں الیکشن میں پی ٹی آئی کا کسی حلقے میں کوئی اُمیدوار نہیں ہے،عوام انکی گالم گلوچ کی سیاست کو سمجھ کراسے چھوڑ چکے ہیں۔
کوئٹہبلوچستان کے آئندہ مالی سال 2026-27 کا1089 بلین روپے سے زائد کا ٹیکس فری سرپلس بجٹ پیش کردیا گیا ، بجٹ میں...
اسلام آباد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جی-7 اجلاس کے بعد دیے گئے بیانات کے اثرات کے باعث عالمی مالیاتی منڈیوں...
کراچی امریکہ کا بڑا اسٹریٹجک یوٹر، انڈو پیسیفک کمانڈ کا نام تبدیل، بھارت کی اہمیت میں کمی؟ امریکی فوجی...
انصار عباسیاسلام آباد ....: وزیرِ اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے درمیان اختلافات سے متعلق قیاس...
لاہور پنجاب بجٹ : امن و امان اور انتظامی ڈھانچے کی مضبوطی کے لیے اربوں روپے مختص۔فرانزک سسٹم، چیک پوسٹس اور اے...
کراچی فارن پالیسی میگزین کا کہنا ہے ایران جنگ میں کوئی فاتح نہیں، سب ہار گئے، امریکہ اور اسرائیل کی عسکری...
کراچی بلومبرگ کا شائع کردہ ایران امریکی معاہدے کا متن غلط اور نامکمل قرار، ایرانی ذرائع کا کہنا ہے مغربی...
اسلام آباد امن معاہدے کی تقریب، وزارت خارجہ کی ایک ٹیم سوئٹزرلینڈ روانہ ہو گئی ،مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے...