’’ میرا پنجاب ‘‘ کی عالمی سطح پر پذیرائی ٹیکنالوجی پر مبنی پبلک سروسز کے دنیا بھر میں اعتراف کا ثبوت ، وزیراعلیٰ مریم نواز

03 جون ، 2026

لاہور ( جنرل رپورٹر ) تاریخ میں پہلی بار وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژنری اقدامات کی بدولت پاکستان کے دو پراجیکٹس کواقوام متحدہ کی ورلڈ سمٹ انفارمیشن سوسائٹی(WSIS) نے ٹاپ فائیو لسٹ میں شامل کرلیا ۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ”میرا پنجاب“ کی عالمی سطح پر پذیرائی ٹیکنالوجی پر مبنی پبلک سروسز کے دنیا بھر میں اعتراف کا ثبوت ہے۔54 ہزار سے زائد گمشدہ بچوں کیلئے مؤثر کارروائی قابل تحسین ، ”میرا پنجاب“سے بچوں کے استحصال، آن لائن ہراسگی اور دیگر معاملات میں معاونت کی گئی۔پاکستان (WSIS) کیٹیگری میں دو شارٹ لسٹ شدہ پراجیکٹس کے ساتھ دنیا کا واحد ملک بن گیا،وزیر اعلیٰ کا ”میرا پیارا“پراجیکٹ کو یو این گلوبل چیمپئن قرار دئیے جانے پر اظہارِ تشکر۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کے ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی”میرا پیارا“پراجیکٹ کودنیا کے ٹاپ فائیو میں شامل کیا گیا ہے۔ پنجاب کاورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن بھی دنیا بھر کے ٹاپ 20 پراجیکٹس میں شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ نے ”میرا پیارا“ پراجیکٹ کی ٹیم کو ڈبلیو ایس آئی ایس کی طرف سے گلوبل چیمپئن قرار دیئے جانے پر شاباش دی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نے کہا کہ عوامی خدمات کے معتبر فورم اقوام متحدہ کے تحت(WSIS) پرائزز ڈیجیٹل گورننس پر پنجاب کے دو پروگرام کا شامل کیا جانا اعزاز ہے۔ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی ”میرا پیارا“نے 1 لاکھ 45 ہزار سے زائد گمشدہ بچوں کے کیس کی مثال قائم کی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ”میرا پیارا“ پراجیکٹ کے تحت 54 ہزار سے زائد گمشدہ بچوں کے لئے مؤثر کارروائی قابل تحسین ہے۔ ”میرا پنجاب“سے بچوں کے استحصال آن لائن ہراسگی اور دیگر معاملات میں معاونت کی گئی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ”میرا پنجاب“ کی عالمی سطح پر پذیرائی ٹیکنالوجی پر مبنی پبلک سروسز کے عالمی سطح پر اعتراف کا ثبوت ہے۔ گمشدہ افراد کے لئے میرا پیارا ایپ سے دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت تشخص نمایاں ہوا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ پنجاب کے پراجیکٹس کی بدولت پاکستان ڈبلیو ایس آئی ایس کیٹیگری میں دو شارٹ لسٹ شدہ پراجیکٹس کے ساتھ دنیا کا واحد ملک بن گیا۔ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی (VCCS) کے ذریعے بچوں سے متعلق 1 لاکھ 45 ہزار سے زائد کیسز نمٹائے گئے۔ ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی کی بدولت 77 ہزار سے زائد گمشدہ بچے بازیاب کرایا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم کی قیادت میں پنجاب حکومت حکومت نے 3 ہزار اسپیشل (معذور) بچوں کو بھی تلاش کر کے خاندانوں سے ملوایا۔ڈبلیو ایس آئی ایس کی رپورٹ کے مطابق پراجیکٹ کے تحت گمشدہ یا اغوا ہونے والے بچوں کے 54 ہزار سے زائد کیسز پر کارروائی کی گئی۔ 77 ہزار سے زائد بچے خاندانوں سے ملوائے گئے جن میں تین ہزار اسپیشل بچے بھی شامل ہیں۔ مربوط ڈیجیٹل رسپانس کے ذریعے بدسلوکی، آن لائن استحصال اور کمزور بچوں کے تحفظ کے ہزاروں کیسز حل کیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب بھر میں اب تک مختلف کیٹیگریز کے کل 1,45,772 کیسز رپورٹ، ریکارڈ 1,36,157کیسز کو کامیابی سے حل کر لیا گیا۔ رپورٹ ہونے والے مقدمات میں سے مجموعی طور پر 26,274 ایف آئی آرز رجسٹرڈ جبکہ 7,081 چالان عدالتوں میں جمع کروا دیے گئے۔ گمشدہ اور اغوا ہونے والے 54,741بچوں میں سے 53,811بچوں کو کامیابی سے تلاش کر کے اہلخانہ سے ملا یاگیا۔