کراچی (نیوز ڈیسک) ڈونلڈ ٹرمپ کاغزہ امن و تعمیر نو منصوبہ مالی بحران کا شکار ہوگیا،امریکی صدر کا بورڈ آف پیس مطلوبہ فنڈز حاصل نہ کر سکا،غزہ کی تعمیر نو کیلئے وعدہ شدہ رقوم موصول نہ ہوئیں۔ اسرائیل آئے روز مزید علاقوں پر کنٹرول بڑھا رہا ہے،امن منصوبے کے مستقبل پر سوالات اٹھنے لگے۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ کے لیے اعلان کردہ امن اور تعمیر نو کا منصوبہ شدید مشکلات کا شکار ہو گیا ہے۔ منصوبے کے نفاذ کے لیے قائم کردہ "بورڈ آف پیس" کو اعلان کے کئی ماہ بعد بھی خاطر خواہ مالی معاونت حاصل نہیں ہو سکی اور متوقع عطیات تقریباً نہ ہونے کے برابر ہیں۔ دوسری جانب حماس کو غیر مسلح کرنے کے حوالے سے مذاکرات تعطل کا شکار ہیں جبکہ اسرائیل غزہ میں مزید علاقوں پر اپنا کنٹرول بڑھا رہا ہے۔ ان حالات میں غزہ کی بڑے پیمانے پر تعمیر نو اور طویل مدتی امن کے قیام کے امکانات کمزور دکھائی دے رہے ہیں، جس کے باعث ٹرمپ انتظامیہ کے اس اہم منصوبے کے مستقبل پر بھی سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
کوئٹہبلوچستان کے آئندہ مالی سال 2026-27 کا1089 بلین روپے سے زائد کا ٹیکس فری سرپلس بجٹ پیش کردیا گیا ، بجٹ میں...
اسلام آباد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جی-7 اجلاس کے بعد دیے گئے بیانات کے اثرات کے باعث عالمی مالیاتی منڈیوں...
کراچی امریکہ کا بڑا اسٹریٹجک یوٹر، انڈو پیسیفک کمانڈ کا نام تبدیل، بھارت کی اہمیت میں کمی؟ امریکی فوجی...
انصار عباسیاسلام آباد ....: وزیرِ اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے درمیان اختلافات سے متعلق قیاس...
لاہور پنجاب بجٹ : امن و امان اور انتظامی ڈھانچے کی مضبوطی کے لیے اربوں روپے مختص۔فرانزک سسٹم، چیک پوسٹس اور اے...
کراچی فارن پالیسی میگزین کا کہنا ہے ایران جنگ میں کوئی فاتح نہیں، سب ہار گئے، امریکہ اور اسرائیل کی عسکری...
کراچی بلومبرگ کا شائع کردہ ایران امریکی معاہدے کا متن غلط اور نامکمل قرار، ایرانی ذرائع کا کہنا ہے مغربی...
اسلام آباد امن معاہدے کی تقریب، وزارت خارجہ کی ایک ٹیم سوئٹزرلینڈ روانہ ہو گئی ،مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے...