کراچی (رفیق مانگٹ) یونان کے معروف شپنگ ارب پتی ایوینجیلوس ماریناکس نے کہا ہے کہ اگر آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے کیلئے فیس ادا کرنا پڑے تو وہ اس کیلئے تیار ہیں، کیونکہ راستے کی بندش عالمی تجارت کے لیے زیادہ نقصان دہ ہے۔انہوں نے یہ باتیں ایتھنز میں ٹریڈ ونڈز شپنگ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، ان کے مطابق، اگر ہمیں فیس بھی ادا کرنا پڑے تو یہ اس صورتحال سے کہیں بہتر ہوگا کہ آبنائے بند ہو جائے۔ ماریناکس، جو یونان کے بڑے جہاز مالکان میں شمار ہوتے ہیں اور اپنے کیپیٹل میری ٹائم گروپ کے ذریعے 185 جہازوں اور تقریباً 35 آئل ٹینکروں کے مالک ہیں نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کے باعث شپنگ انڈسٹری پہلے ہی اضافی اخراجات برداشت کر رہی ہے۔ انہوں نے بحیرہ احمر میں حوثی باغیوں کے حملوں کے بعد جہازوں کو امیدِ نیک کے راستے موڑنے کی مثال دی، جس سے لاگت میں نمایاں اضافہ ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ میرے لیے یہ بہتر ہے کہ کارگو یا جہاز کے سائز کے مطابق 100 ہزار سے 200 ہزار ڈالر فیس ادا کر دی جائے، بجائے اس کے کہ اس تمام جھنجھٹ کا سامنا کیا جائے اور یہ کہ اس رقم سے اب تک ہونے والے نقصانات کا ازالہ بھی ممکن ہے۔ماریناکس کا مؤقف دیگر شپنگ کمپنیوں سے مختلف ہے، جو اس بات پر زور دیتی ہیں کہ آبنائے ہرمز میں آمدورفت کی آزادی برقرار رہنی چاہیے، کیونکہ اس کی بندش عالمی سمندری گزرگاہوں کے لیے خطرناک مثال قائم کرے گی۔یہ آبی راستہ اس وقت عملی طور پر محدود ہو چکا ہے، جب ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے ردعمل میں یہاں سے گزرنے والے جہازوں کو نشانہ بنانا شروع کیا۔
کوئٹہبلوچستان کے آئندہ مالی سال 2026-27 کا1089 بلین روپے سے زائد کا ٹیکس فری سرپلس بجٹ پیش کردیا گیا ، بجٹ میں...
اسلام آباد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جی-7 اجلاس کے بعد دیے گئے بیانات کے اثرات کے باعث عالمی مالیاتی منڈیوں...
کراچی امریکہ کا بڑا اسٹریٹجک یوٹر، انڈو پیسیفک کمانڈ کا نام تبدیل، بھارت کی اہمیت میں کمی؟ امریکی فوجی...
انصار عباسیاسلام آباد ....: وزیرِ اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے درمیان اختلافات سے متعلق قیاس...
لاہور پنجاب بجٹ : امن و امان اور انتظامی ڈھانچے کی مضبوطی کے لیے اربوں روپے مختص۔فرانزک سسٹم، چیک پوسٹس اور اے...
کراچی فارن پالیسی میگزین کا کہنا ہے ایران جنگ میں کوئی فاتح نہیں، سب ہار گئے، امریکہ اور اسرائیل کی عسکری...
کراچی بلومبرگ کا شائع کردہ ایران امریکی معاہدے کا متن غلط اور نامکمل قرار، ایرانی ذرائع کا کہنا ہے مغربی...
اسلام آباد امن معاہدے کی تقریب، وزارت خارجہ کی ایک ٹیم سوئٹزرلینڈ روانہ ہو گئی ،مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے...