GHQحملہ کیس ؛سماعت کارروائی بغیر 16 جون تک ملتوی

03 جون ، 2026

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی کے جج نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کسی کارروائی کے بغیر 16 جون تک ملتوی کردی، گزشتہ روز عمران خان کے وکیل محمد فیصل ملک پر مشتمل لیگل ٹیم اور سپیشل پراسیکیوٹر عدالت میں پیش ہوئے اس موقع پر سابق چیئرمین کے وکیل نے عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی استدعا کی تاہم عدالت نے مزید کسی کارروائی کے بغیر سماعت 16 جون تک ملتوی کر دی۔