چیئر مین PARCکا چارج ڈاکٹر سید مرتضیٰ حسن اندرابی کےسپرد

03 جون ، 2026

اسلام آباد(رانا غلام قادر ) صدرِ پاکستان نے پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل (PARC) کے چیئرمین کے عہدے کا اضافی چارج ڈاکٹر سید مرتضیٰ حسن اندرابی، چیف سائنٹیفک آفیسر، پی اے آر سی کےسپرد   کر دیا  ۔  اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ، نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر سید مرتضیٰ حسن اندرابی کو وزارتِ قومی غذائی تحفظ و تحقیق کے تحت پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل کے چیئرمین کا اضافی چارج فوری طور پر تفویض کیا گیا ، یہ ذمہ داری 3 ماہ کی مدت یا مستقل چیئرمین کی تقرری تک (جو بھی پہلے ہو) برقرار رہے گی،تقرری صدرِ کی منظوری سے عمل میں لائی گئی جس  کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔