کراچی (نیوز ڈیسک) سینئر سیاسی تجزیہ کار امیت سیگل کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم کی ٹیم سے وابستہ ایک انتہائی سینئر عہدیدار کے مطابق رات گئے ہونے والی نیتن یاہو اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیلیفون کال سے متعلق ایکسیوس ( Axios )کی رپورٹ درست نہیں۔ ذرائع کے مطابق ٹرمپ نے نہ تو ذاتی نوعیت کے ایسے ریمارکس دیے کہ نیتن یاہو جیل جا سکتے ہیں اور نہ ہی یہ کہا کہ نیتن یاہو کو عالمی سطح پر نفرت کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔ اس کے برعکس، یہ کشیدہ گفتگو زیادہ تر سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے متضاد بیانات کے گرد رہی۔ ٹرمپ کا مؤقف تھا کہ نیتن یاہو کے بیانات سے یہ تاثر ملتا ہے کہ جنگ پوری شدت سے جاری ہے، جبکہ نیتن یاہو کا خیال تھا کہ ٹرمپ کے بیانات سے مکمل جنگ بندی کا مطلب اخذ کیا جا رہا ہے۔ ٹرمپ نے یہ ضرور کہا کہ اسرائیل کے عالمی موقف کا دفاع کرنا مشکل ہے اور اس سے نفرت میں اضافہ ہوتا ہے۔ آخرکار، بات چیت ایک سمجھوتے پر ختم ہوئی جس کے مطابق اسرائیل اس وقت تک بیروت پر حملے سے گریز کرے گا جب تک اس کی اپنی سرحدوں کے اندر اس پر حملہ نہیں کیا جاتا، جبکہ بیروت کا ذکر اسی تناظر میں آیا۔
کوئٹہبلوچستان کے آئندہ مالی سال 2026-27 کا1089 بلین روپے سے زائد کا ٹیکس فری سرپلس بجٹ پیش کردیا گیا ، بجٹ میں...
اسلام آباد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جی-7 اجلاس کے بعد دیے گئے بیانات کے اثرات کے باعث عالمی مالیاتی منڈیوں...
کراچی امریکہ کا بڑا اسٹریٹجک یوٹر، انڈو پیسیفک کمانڈ کا نام تبدیل، بھارت کی اہمیت میں کمی؟ امریکی فوجی...
انصار عباسیاسلام آباد ....: وزیرِ اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے درمیان اختلافات سے متعلق قیاس...
لاہور پنجاب بجٹ : امن و امان اور انتظامی ڈھانچے کی مضبوطی کے لیے اربوں روپے مختص۔فرانزک سسٹم، چیک پوسٹس اور اے...
کراچی فارن پالیسی میگزین کا کہنا ہے ایران جنگ میں کوئی فاتح نہیں، سب ہار گئے، امریکہ اور اسرائیل کی عسکری...
کراچی بلومبرگ کا شائع کردہ ایران امریکی معاہدے کا متن غلط اور نامکمل قرار، ایرانی ذرائع کا کہنا ہے مغربی...
اسلام آباد امن معاہدے کی تقریب، وزارت خارجہ کی ایک ٹیم سوئٹزرلینڈ روانہ ہو گئی ،مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے...