اسلام اباد ( فاروق اقدس/ خصوصی رپورٹ )امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان نے پریس آفس کو حساس مقام قرار دے دیا، صحافیوں کا داخلہ بند،امریکی اخبار،فیصلہ فوج اور میڈیا کے درمیان فاصلے بڑھا سکتا ہے،رپورٹنگ اور شفافیت پر بھی اثرات پڑسکتے ہیں،صحافتی مبصرین،امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے حالیہ ہفتوں میں اپنے میڈیا آفس کی سیکیورٹی کے حوالے سے اہم تبدیلی کی ہے جس کے بعد میڈیا کے نمائندوں کا اس دفتر میں داخلہ ناممکن ہونے کی حد تک مکمل طور پر بند ہو گیا ہے یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ماضی میں یہ کشادہ مقام تصور کیا جاتا تھا جہاں میڈیا کے نمائندوں کی بلا روک ٹوک آمد و رفت ہوا کرتی تھی جہاں وہ مفرحات سے محظوظ ہوتے اور عسکری شعبے سے وابستہ افسران اور فوجی ترجمانوں سے آزادانہ ملاقاتیں کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف حکام سے غیر رسمی گفتگو بھی کر سکتے تھے تاہم اب میڈیا کے نمائندوں کا اس علاقے میں داخلہ ممنو ع قرار پایا ہے، واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق پینٹاگون کے قائم مقام پریس سیکرٹری جوئل والڈیز کے مطابق یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے کیونکہ اس دفتر میں تعینات تقریر نویس( سپیچ رائٹر) خفیہ معلومات تک رسائی رکھتے ہیں اور ان اہلکاروں کو خفیہ نوعیت کے مواد تک رسائی درکار ہوتی ہے جس کے لیے خصوصی محفوظ کمپیوٹر نیٹ ورک استعمال کیا جاتا ہے ۔
کوئٹہبلوچستان کے آئندہ مالی سال 2026-27 کا1089 بلین روپے سے زائد کا ٹیکس فری سرپلس بجٹ پیش کردیا گیا ، بجٹ میں...
اسلام آباد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جی-7 اجلاس کے بعد دیے گئے بیانات کے اثرات کے باعث عالمی مالیاتی منڈیوں...
کراچی امریکہ کا بڑا اسٹریٹجک یوٹر، انڈو پیسیفک کمانڈ کا نام تبدیل، بھارت کی اہمیت میں کمی؟ امریکی فوجی...
انصار عباسیاسلام آباد ....: وزیرِ اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے درمیان اختلافات سے متعلق قیاس...
لاہور پنجاب بجٹ : امن و امان اور انتظامی ڈھانچے کی مضبوطی کے لیے اربوں روپے مختص۔فرانزک سسٹم، چیک پوسٹس اور اے...
کراچی فارن پالیسی میگزین کا کہنا ہے ایران جنگ میں کوئی فاتح نہیں، سب ہار گئے، امریکہ اور اسرائیل کی عسکری...
کراچی بلومبرگ کا شائع کردہ ایران امریکی معاہدے کا متن غلط اور نامکمل قرار، ایرانی ذرائع کا کہنا ہے مغربی...
اسلام آباد امن معاہدے کی تقریب، وزارت خارجہ کی ایک ٹیم سوئٹزرلینڈ روانہ ہو گئی ،مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے...